Live Updates

سی پیک کی تکمیل وزیراعظم کی بڑی کامیابی اور عمران خان کیلئے سیاسی موت کاپیغام ہے٬خواجہ آصف

جمعرات 20 اکتوبر 2016 17:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل وزیراعظم نوازشریف کی بڑی کامیابی اور عمران خان کیلئے سیاسی موت کاپیغام ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے بیان میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہاکہ اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل وزیراعظم نوازشریف کی بڑی کامیابی اور عمران خان کیلئے سیاسی موت کاپیغام ہے۔انکا کہنا تھاکہ عمران خان اپنا سیاسی مستقبل بچانے کیلئے ہر چیز تباہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات