منیلا پولیس نے امریکی سفارتخانہ کے سامنے مظاہرین پرگاڑی چڑھادی٬ متعدد مظاہرین زخمی

جمعرات 20 اکتوبر 2016 17:23

منیلا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) فلپائینی دارالحکومت میں امریکی سفارت خانہ کے سامنے احتجاج کر نے والو ں پر پولیس افسر نے گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجہ میں متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے جبکہ کم ازکم تین شدید زخمی مظاہرین کو فوری طور پر قریبی ہسپتال پہنچادیا گیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ذرائع ابلاغ نے مظاہرین کے رہنما ریناتو ری یس کے حوالہ سے بتایا کہ پولیس کی طرف سے اس کارروائی کا کوئی جواز نہیں تھا جبکہ محض ایک ہزار مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے سنگین نوعیت کی کارروائی کی گئی انہوں نے کہا کہ فلپائینی صدر بھی خارجہ پالیسی آزادانہ طور پر بنانے کا اعلا ن کر چکے ہیں جبکہ پولیس نے امریکہ کی وفادار کے طور پر کام کیا ۔

فلپائینی پولیس نے امریکہ کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین میں سے 23 کو گرفتار کر لیا جبکہ آنسو گیس اور پانی کے استعمال سے مظاہرین کو منتشر کردیا ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ مظاہرین نے پولیس اہلکاروں کی لاٹھیاں چھین کر مقامی پولیس کے افسر کی گاڑی پر برسائیں جس پر اس افسر نے گاڑی کو آگے پیچھے کرتے ہوئوئے مظاہرین پر چڑھا دیا جس چند مظاہرین لہو لہان ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :