گورنرعشرت العبادالزامات پرمیرے خلاف جے آئی ٹی بنادیں۔مصطفی کمال

سانحہ12مئی کی ازسرنوتحقیقات کی جائیں،جے آئی ٹی میں وائٹو لگاکرنام نکالنے کے بیان پرگورنرکیخلاف کاروائی کی جائے،عشرت العباد14سال سے برٹش پاسپورٹ ہے،گورنربننے کے5سال بعد بھی حکومت برطانیہ سے 1000پاؤنڈ لیتے رہے۔سربراہ پی ایس پی کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:59

گورنرعشرت العبادالزامات پرمیرے خلاف جے آئی ٹی بنادیں۔مصطفی کمال

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20اکتوبر2016ء) :پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہاہے کہ مجھ پر کرپشن کے الزامات جھوٹے ہیں،گورنرسندھ کو نعمت اللہ خان کے پیچھے چھپنے نہیں دینگے،بلکہ کیفرکردار تک پہنچائینگے،رشوت العبادکے الزامات پر میرے خلاف تحقیقات کی جائیں اورعشرت العبادگورنر ہیں وہی میرے خلاف جے آئی ٹی بنادے،سانحہ 12مئی کی ازسرنوتحقیقات کی جائیں،جے آئی ٹی میں وائٹو لگاکرنام نکالنے کے بیان پر گورنر کے خلاف کاروائی کی جائے،وائٹولگانے پر ہی گورنر گرفتارہوسکتے ہیں،عشرت العباد14سال گورنر ہیں اور برٹش پاسپورٹ ہے،ملکہ برطانیہ کی وفاداری کاحلف اٹھایا ہواہے،وزارت داخلہ سے درخواست ہے کہ اسکو بھاگنے نہ دیا جائے۔

انہوں نے آج یہاں رضا ہارون ودیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ گورنرسندھ کا مئوقف دنیا کے سامنے آگیاہے یہی ہم چاہتے تھے۔

(جاری ہے)

متنازع گورنر نے 14سال بعد زبان کھولی۔عشرت العبادایسازخم ہے کہ آپ اس کا علاج کرینگے تو سب ٹھیک ہوجائیگا۔الطاف حسین اور رشوت ا لعباد ناسور ہیں۔پہلا ناسور الطاف حسین اور دوسرا عشرت العباد ہے۔انہوں نے کہا کہ عشرت العبادنے دو باتیں کی ہیں کہ میں اسٹیبلشمنٹ کا آدمی ہوں،دوسری بات یہ کی کہ مجھ سے ڈرو،میں آپ کو بند کروادوں گا۔

اللہ کے علاوہ ڈرتے تو ہم کسی سے بھی نہیں ہیں ۔انہوں نے ڈی جی رینجرزاور کورکمانڈر کا باربار نام لیا اورپھر کہا کہ ہم سب ایک پیج پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری فورسزنے دہشتگردی کے خلاف ایک آپریشن لانچ کیاہے جس کو پوری دنیا میں پذیرائی حاصل ہے۔عشرت العباد ان باکردارلوگوں میں چھپنا چاہتے ہیں۔جبکہ اللہ نے ہمیں اس لیے بھیجا ہے کہ ہم ان کو چھپنے نہیں دینگے بلکہ پکڑ کرنکال لینگے۔

انہوں نے کہا کہ گورنرسندھ نے نعمت اللہ خان کے پیچھے چھپنے کی کوشش کی ہے۔ہم چھپنے نہیں دینگے۔بلکہ کیفرکردار تک پہنچائینگے۔مجھ پر کرپشن کے الزامات جھوٹے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رشوت العبادکے الزامات پر میرے خلاف تحقیقات کی جائیں اورعشرت العبادگورنر ہیں وہی میرے خلاف جے آئی ٹی بنادے۔مصطفی کمال نے کہا کہ سانحہ 12مئی کے قاتلوں کو چوکوں میں لٹکاؤں گا۔

2007ء میں گورنرصاحب ڈیل کرتے تھے۔اس وقت کا ہوم منسٹروسیم اخترنے جے آئی ٹی کو بتایا کہ تمام میٹنگزگورنرہاؤس میں ہوتی تھیں۔انہوں نے کہا کہ گورنرسندھ کو کیسے پتاتھا کہ 12مئی کو لوگ مرنے والے ہیں،53افراد مارے گئے لیکن عشرت العبادگورنری پر قائم رہے۔انہوں نے کہا کہ سانحہ 12مئی کی ازسرنوتحقیقات کی جائیں،جے آئی ٹی میں وائٹو لگاکرنام نکالنے کے بیان پر گورنر کے خلاف کاروائی کی جائے،وائٹولگانے پر ہی گورنر گرفتارہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ نے ساری باتیں اس کی زبان سے نکلوا دیں جو وہ بند کمرے میں سازشیں کرتا رہا۔انہوں نے کہا کہ عشرت العباد14سال گورنر ہیں اور برٹش پاسپورٹ ہے۔ملکہ برطانیہ کی وفاداری کاحلف اٹھایا ہواہے۔ وزیراعظم نوازشریف سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ پارلیمنٹ میں کسی ڈبل نیشنیلٹی ہولڈر کو نہیں بیٹھنے دیتے۔تو عشرت العبادکو گورنرکیوں لگایا ہواہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا رپورٹس ہیں کہ پاکستان کے صوبہ سندھ کا گورنرحکومت برطانیہ سے 1000پاؤنڈ لیتے رہے۔عشرت العبادنے گورنر بننے کے 5سال بعد بھی حکومت برطانیہ سے پیسے لیتے رہے۔تاہم گورنر صادق اور امین نہیں رہے۔جب گورنر بنے تو گھر میں فاقہ کشی تھی اسی لیے برطانوی حکومت پیسے دیتی ہے۔لیکن اب پراپرٹی کی کیا حالت ہے۔