بھرتیوں کے حوالے سے رپورٹ آئی جی سندھ کو پیش کر دی گئی

جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:54

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) پو لیس میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے رپورٹ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو پیش کر دی گئی ہے۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق پولیس رینج لاڑکانہ کے پانچوں اضلاع لاڑکانہ, قمبر, شکارپور, جیکب آباد, اور کشمور میں مجموعی طور پر 1935خالی آسامیوں کے لئے 22540امیدواروں نے درخواستیں دیںاین ٹی ایس اور آبی اے کے تحت میرٹ واہلیت کی بنیاد پربھرتی کے عمل کے تمام مراحل میں ہر سطح پر اپنی اہلیت ثابت کرنے پر 1489امیدواران کو تحریری امتحان میں40فیصد اور انٹرویوز میں50فیصد سے زائد مارکس لینے پر سندھ پولیس میں ریکروٹمنٹ دی گئی۔

لاڑکانہ کی مجموعی طور پر 350خالی آسامیوں پر 6816امیدواروں, قمبرمیں 285پر3718 , شکارپورمیں530پر5007 , جیکب آباد میں 390 پر 3419 جبکہ کشمور میں 380 پر 3580امیدواروں نے پولیس کانسٹیبل بھرتی کیلئے درخواستیں جمع کرائیں۔

(جاری ہے)

فزیکل ٹیسٹ میں لاڑکانہ کے 6816 ,قمبر3399 ,شکارپور 5007 , جیکب آباد 3144اور کشمورکے 3580امیدواراں نے حصہ لیا جس میں باالترتیب 1705 , 1125 , 1602 1406,اور1634امیدوارکامیاب ہوئے بعد اذاں تحریری امتحان میں باالترتیب 516 ٬ 361 ٬517 , 488اور672 امیدوار کامیاب قرار دیئے گئے ۔

جبکہ انٹرویوز کے عمل میں لاڑکانہ کے 337 , قمبر کے 196 شکارپور کے 293 , جیکب آباد کے 283اورکشمور کے 380 امیدوار پاس ہوئے بعداذاں کامیاب امیدواروں کی باالترتیب ہیپاٹائٹس بی سی اور ایچ آئی وی کے لیئے بلڈ اسکریننگ کرائی گئی جس میں 77 امیدواروں کی رپورٹ پازیٹیوآئی جبکہ 1489کی نیگییٹوآئی۔

متعلقہ عنوان :