سہجہ حادثہ٬ بس ڈرائیور یاسر شاہ زندہ نکلا ٬بیوی بچوں کو لیکر نامعلوم جگہ پر فرار

جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:53

خانپور۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) سہجہ حادثہ کی تفتیش نیا رخ اختیار کر گئی چیمہ کمپنی کی بس کا ڈرائیور یاسر شاہ زندہ نکلا ٬بیوی بچوں کو لیکر نامعلوم جگہ پر فرار ہو گیا گھر کو تالے لگادئیے پولیس گرفتاری کے لئے متحرک ہو گئی گزشتہ روز ہونے والے بسوں کے درمیان تصادم میں انتظامیہ کو یہ بتایا گیا تھا کہ دونوں بسوں کے ڈرائیور حادثہ میں جاں بحق ہوگئے ہیں چیمہ کمپنی کے بس ڈرائیور یاسر شاہ جوکہ بہاولپور کا سکونتی بتایا جاتاہے اس نے حادثہ کے وقت بس سے چھلانگ لگا دی تھی جسکی وجہ سے بس بعدازاں درخت سے ٹکرا گئی تھی ڈرائیور کی سیٹ کے ساتھ ایک لاش موجود تھی جسے پولیس نے ڈرائیور یاسر شاہ کی لاش سمجھی مگر بعدازاں اس لاش کی شناخت شبیر بھٹی کے نام سے ہوئی پولیس نے اپنی تفتیش کا دائرہ کار بڑھایا تو معلوم ہوا کہ ڈرائیور یاسر شاہ زندہ ہے حادثہ کے روز وہ جائے حادثہ سے فرار ہو کر اپنے گھر بہاولپور گیا اور اپنی بیوی بچوں کو لیکر نامعلوم جگہ منتقل ہو گیا یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس ڈرائیور نے فیصل آباد میں دوسری شادی بھی کر رکھی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پولیس نے چیمہ کمپنی کے صادق آباد اور خان پور میں موجود اڈہ ڈرائیوروں کو بھی حراست میں لے لیا ہے اور کمپنی کے مالک کی گرفتار ی کا بھی امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :