راولپنڈی٬ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مریض دوسرے وارڈ میں منتقلی کے دوران گر کر جاں بحق

جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:53

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) راولپنڈی میں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایک مریض ایک وارڈ سے دوسرے وارڈ میں منتقلی کے دوران گر کر جاں بحق ہو گیا٬ نجی ٹی وی کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتالراولپنڈی میں ایک مریض جس کی عمر قریباً 50 برس تھی ٬اسے آرتھو پیڈک وارڈ سے ای سی جی وارڈ میں منتقلی کے لئے سیڑھیوں کے راستے لے جا رہا تھا جس کے دوران وہ سیڑھیوں سے گر گیا جس سے اس کے سر پر شدید چوٹیں آئیں اور کچھ دیر بعد اس کی موت واقع ہو گئی٬اس شخص کے لواحقین نے ہسپتال حکام کی لاپرواہی اور نااہلی کے خلاف پولیس تھانے میں مقدمہ درج کرادیا ہے جس کا پولیس نے فوری نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :