جموں و کشمیر کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی جی 15 کی سڑکوں اور گلیوں کی کارپٹنگ کی جائے٬ رہائشیوں کا مطالبہ

جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:53

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) جموں و کشمیر کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی جی 15 کے رہائشیوں نے سوسائٹی کی سڑکوں اور گلیوں کی کارپٹنگ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوسائٹی انتظامیہ رہائشیوں کے مسائل حل کرنے پر توجہ نہیں دے رہی٬ گلیاں اور سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں٬ گاڑیاں تباہ ہو رہی ہیں٬ کئی گلیوں سے گزرنا محال ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ جی 15 کی مغربی سروس روڈ بارشوں میں بہہ چکی ہے٬ گلیوں اور سڑکوں کی کارپٹنگ نہ ہونے سے پوری سوسائٹی میں ہر وقت مٹی دھول اڑتی ہے جس سے شہری ناک اور گلے کی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سوسائٹی انتظامیہ مسائل حل کرے٬ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز٬ سی ڈی اے کے حکام٬ سینٹ اور قومی اسمبلیوں کی متعلقہ کمیٹیاں اس معاملہ کا نوٹس لیں۔