29جرائم پیشہ افرادگرفتار٬منشیات اوراسلحہ برآمد

جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:51

ملتان۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء)ملتان پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارکر 29جرائم پیشہ افرادکوگرفتارکرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزم قیصر سے 5لیٹر دیسی شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزمہ روبینہ سے پسٹل 30بور اور ملزمہ روبینہ بی بی سے پسٹل 30بور برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیے ۔

پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزم اقبال کو انتہائی تیز رفتاری سے ٹریکٹر ٹرالی چلاتے ہوئے ٬ پولیس تھانہ صدر شجاعباد نے ملزم عبدالحکیم اور تنویر کو انتہائی تیز رفتاری سے ہائی ایس چلاتے ہوئے قابو کر کے مقدمات درج کر لیے۔پولیس تھانہ دولت گیٹ نے ملزم محمد عرفان کو اپنا مکان بغیر اجازت نامہ ملزم شعیب کو کرائے پر دینے کے جرم میں قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

جبکہ ملتان پولیس نی21اشتہاریوں کو گرفتار کر لیاجن میں سی2کا تعلق کیٹیگر اے سے ہے جبکہ19ملزمان کا تعلق کیٹیگری بی سے ہے۔ ان میں سی12اشتہاری ملزمان کا تعلق آئی جی پنجاب کی جاری کردہ فہرست سے ہے۔ ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران129نان رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا اس کے علاوہ ایکسائزآفس ملتان میں445نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سی122موٹر سائیکلیںملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔