پی ٹی اے کو موبائل فون کمپنیوں کے خلاف 38 ہزار 741 شکایات موصول

جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:51

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کو ٹیلی کام سہولیات کی فراہمی میں نقائص کے بارے 2015-16ء کے دوران موبائل فون کمپنیوں کے خلاف 38 ہزار 741 شکایات موصول ہوئیں٬ سب سے زیادہ شکایات ٹیلی نار اور موبی لنک کے خلاف موصول ہوئیں۔ پی ٹی اے کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق لینڈ لائن فون سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں میں خراب سروس فراہم کرنے میں شکایات کے حوالہ سے پی ٹی سی ایل 15 ہزار 529 شکایات کے ساتھ سرفہرست ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق 38 ہزار 741 شکایات میں سے 38 ہزار 576 کو حل کیا گیا ہے۔ اس طرح پی ٹی سی ایل کے بارے مجموعی شکایات میں سے 15480 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔ موبائل فون کمپنیوں میں سب سے زیادہ شکایات ٹیلی نار کے خلاف 6 ہزار 120 موصول ہوئیں جن میں سے 6 ہزار 103 کو حل کیا گیا۔

(جاری ہے)

دوسرے نمبر پر زونگ کے خلاف شکایات 5 ہزار 392 موصول ہوئیں جن میں سے 5 ہزار 381 کا ازالہ کیا گیا۔

اس طرح موبی لنک کے خلاف 5 ہزار 276 شکایات آئیں جن میں 5 ہزار 271 کا ازالہ کیا گیا۔ یو فون کے خلاف 4 ہزار 296 شکایات ریکارڈ ہوئیں جن میں سے 4 ہزار 274 کا ازالہ کیا گیا جبکہ وارد کے خلاف ایک ہزار 782 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے ایک ہزار 721 کا ازالہ کر دیا گیا۔ لینڈ لائن آپریٹرز کے خلاف آنے والی شکایات میں پی ٹی سی ایل سرفہرست رہی۔ 15 ہزار 529 شکایات درج ہوئیں٬ 15 ہزار 480 کا ازالہ کیا گیا۔ آئی ایس پیز کے خلاف 192 تمام حل کر دی گئیں۔ ڈبلیو ایل ایل کے خلاف 122 اور ایل ڈی آئیز کے خلاف سب سے کم 32 شکایات رجسٹرڈ کی گئیں جن کا ازالہ کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :