سپریم کورٹ نے پاناما پیپرز کے حوالے سے دائر درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے

جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:51

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) سپریم کورٹ نے تحریک انصاف‘ جماعت اسلامی سمیت مختلف فریقین کی جانب سے پاناما پیپرز کے حوالے سے دائر درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے وزیراعظم محمد نواز شریف‘ چیئرمین نیب‘ سیکریٹری قانون و انصاف‘ سیکریٹری داخلہ‘ مریم نواز‘ حسن نواز‘ کیپٹن (ر) صفدر‘ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

عدالت نے اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی۔