مچھ اڈے پر قائم تجاوزات ختم کرنے کا مقصد سینکڑوں ریڈھی بانوں کو روزگار کی فراہمی ٬سبزی و پھل مارکیٹ کا قیام ہے ٬ اے سی جنید اقبال مروت

جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:46

مچھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء)مچھ اڈے پر قائم تجاوزات ختم کرنے کا مقصد وہاں سینکڑوں ریڈھی بانوں کو روزگار کی فراہمی اور وہاں سبزی و پھل مارکیٹ کا قیام ہے 20 سالوں سے کچہرہ اور ملبا وہاں پر پڑا تھا وہ ہٹا کر عوامی مفاد کے پیش نظر اقدامات کیے جا رہے ہیں جھگی مالکان کو ریڑھیاں لگانے کا لائسنس دیا جائے گا 80 فیصد وہاں کچرہ اور ملبہ پڑا تھا 20 فیصد تجاوزات تھیں ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر مچ جنید اقبال مروت نے مجوزہ سبزی منڈی کے دورے کے بعد مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہم عوام کو روزگار دینے کے لئے اپنے تمام تر صلاحستیں اور وسائل بروے کار لا رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ سبزی منڈی کو سیکورٹی اور قانونی حیثیت دی جائے گی بازار سے ریڑھیاں ہٹانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ ایک جگہ پر ان کو کھڑا کیا جائے اور میونسپل کمیٹی انہیں جملہ سہولیات بھی فراہم کرئے گی اس عمل سے عوام کو سستی اور معیاری اشیاء وردنو ش سبزیاں اور پھل مہیسر ہوں گے اس کے ساتھ ساتھ مجوزہ سبزی مارکیٹ کے چوراہوں پر میونسپل کمیٹی کی جانب سے فٹ پاتھ اسٹریٹ لائٹس و دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی اور عوام کو روزگار کی فراہمی کے لئے ہر ممکن سہولت اور تعاون ان سے کیا جائے گا تمام تر اقدامات مچ کے شہریوں کے عظیم تر مفاد میں کیے جا رہے ہیں شہریوں کی تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا ۔