ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کے لئے آکوپنکچر سیکھنا بہت ضروری ہے ‘ڈاکٹرمحمودالحق عباسی

جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء)میڈیکل آکو پنکچر میڈیکل ایسوسی ایشن آف پاکستان اور آل پاکستان ہومیوپیتھک ڈاکٹرز فورم کے زیر اہتمام شاہدرہ ٹائون لاہور میں پہلی نیشنل ورکشاپ کا انعقاد ہوا۔ جس میں میڈیکل آکو پنکچرایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد محسن مہمان خصوصی تھے انہوں نے درد کے موضوع پر ایک مفصل اور عالمانہ لیکچر دیا۔

(جاری ہے)

اس میںتقریب میں نیشنل کونسل فار ہومیو پیتھی حکومت پاکستان اسلام آباد کے صدرڈاکٹر محمودالحق عباسی٬ ڈاکٹر خالدمحمود٬ ڈاکٹر ذکااللہ٬ ڈاکٹر ایم زبیر قریشی٬ ڈاکٹر محمد افضل میو٬ ڈاکٹر عامر دائود ٬ ڈاکٹر بلال٬ ڈاکٹر صومیہ دائود٬ ڈاکٹر ہاجرہ٬ ڈاکٹرنغمیل٬ ڈاکٹر شوکت علی سیفی اور ملک بھر سے چار سو سے زیادہ ہومیوپیتھک ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ ڈاکٹر محمودالحق عباسی نے کہا کہ ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کے لئے آکو پنکچر سیکھنا بہت ضروری ہے۔