ایل ڈی اے کے سات پلاٹ 10 کروڑ35لاکھ روپے میں نیلام

جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء)لاہور ڈویلپمنٹ اتھار ٹی کے زیر اہتمام جوہر ٹائون ‘ تاجپورہ ‘ٹائون شپ اور جوبلی ٹائون سکیموں میں واقع سات پلاٹ مجموعی طور پر10 کروڑ35 لاکھ20ہزار روپے میں نیلام کر دئیے گئے - سب سے زیادہ بولی جوہر ٹائون سکیم کے بلاک ڈی ٹو میںواقع 16مرلے رقبے کی( کارنر) پلاٹ نمبر391 کے لئے دی گئی-اس کی بنیادی قیمت 17 لاکھ60ہزار روپے فی مرلہ رکھی گئی تھی جبکہ یہ19 لاکھ روپے فی مرلہ کے حساب سے مجموعی طور پرتین کروڑ چار لاکھ روپے میں نیلام ہوا-نیلام عام ایل ڈی اے کمیونٹی سنٹر 239-A نیو مسلم ٹائون نزد ایوبیہ مارکیٹ میں منعقد ہو ا -نیلام عام کے دوران بولی میں حصہ لینے کے خواہشمند20حضرات نے زر ضمانت جمع کروائی-نیلامی شروع ہونے سے پہلے نیلام عام کی شرائط پڑھ کر سنائی گئیں-نیلامی میں شہریوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا ا ور ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر بولی دی -نیلام عام کی نگرانی ایل ڈی اے کی آکشن کمیٹی کے ارکان ڈائریکٹر فنانس ظہیر اصغر رانا‘ ڈائریکٹرز اسٹیٹ مینجمنٹ خواجہ توقیر حسن‘ محمد نعمان خان‘عثمان غنی اور فہد انیس اورڈائریکٹر لینڈ ڈویلپمنٹ محمد اسد امیر اور دیگر متعلقہ افسران نے کی۔