اورنج لائن منصوبے کا 52فیصد تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا ہے ‘خواجہ احمد حسان

یہ منصوبہ عام لوگوں کو ٹرانسپورٹ کی سستی اورجدید ترین سہولت مہیا کرے گا اور انہیں پاکستان کا معزز شہری ہونے کا احساس دلائے گا

جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) سٹیرنگ کمیٹی کے چیئرمین خواجہ احمد حسان نے کہا ہے اورنج لائن میٹرو ٹرین پراجیکٹ کا 52فیصدتعمیراتی کام مکمل کرلیا گیا ہے ‘ یہ منصوبہ عام لوگوں کو ٹرانسپورٹ کی سستی ‘ محفوظ اورجدید ترین سہولت مہیا کرے گا اور انہیں پاکستان کا معزز شہری ہونے کا احساس دلائے گا ٬یہ صرف لاہور یا پنجاب کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا منصوبہ ہے جو ملک کے دیگر شہروں میں بھی اس طرح کے منصوبے شروع کرنے کے لئے مثال بنے گا ٬ میٹرو سسٹم دنیا کے 153شہروں میں رائج ہے ‘ لاہور میں اس کا آغاز صوبائی دارالحکومت کو بین الاقوامی شہروں کی صف میں شامل کر دے گا -وہ گزشتہ روز منصوبے پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھی-انہوں نے ہدایت کی کہ جان لیوا حادثات سے بچنے کے لئے واسا ‘ پی ٹی سی ایل اور دیگر محکمے اپنے اپنے مین ہولز کی نگرانی کریں اور ان پر کورز کی فراہمی کو یقینی بنائیں- تعمیراتی کام کے دوران یوٹیلٹی سروسز کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لئے تما م متعلقہ ادارے اپنی موبائیل ٹیمیں تشکیل دیں بالخصوص لیسکو کی ٹیم یو ٹب گرڈرز کی لانچنگ کے دوران موقع پر موجود رہے -چوبرجی کے قریب واقع پی آئی اے پلانیٹریم اور لکشمی چوک میں واسا کے لفٹ سٹیشنوں کو بجلی کے کنکشنوں کی فراہمی بلا تاخیر یقینی بنائی جائے ‘ ٹرین آپریشنل ہونے کے بعد ٹریک اور سٹیشنوں کی صفائی کے لئے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اپنا پلان تیا ر کرنا شروع کر دے -پی ایچ اے کی طرف سے منصوبے پر سبزہ کاری کے لئے پلان کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائی چوبرجی سے علی ٹائون تک شہریوں کی آمدورفت میں مشکلات دور کرنے کے لئے ملتان روڈ سے ملبہ ہٹانے کا کام فی الفور شروع کیا جائے اور یہاں باقاعدگی سے پانی کا چھڑکائو کیا جائے - جنرل منیجر نیسپاک سلمان حفیظ نے اجلاس کو بتایا کہڈیرہ گجراں سے چوبرجی تک پیکیج ون کا64فیصد‘ چوبرجی سے علی ٹائون تک پیکیج ٹو کا44فیصد ‘پیکیج تھری ڈپو کا 50فیصد جبکہ پیکیج فور سٹیبلینگ یارڈ کی تعمیر کا 49فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہی- انہوں نے بتایا کہ منصوبے کے لئے بنائی جانے وا لی کل 11ہزار 8سو12 میںسے 9ہزار 9سو32 پائلز تعمیر کی جا چکی ہیں-اگلا مرحلہ پائل کیپس کی تعمیر ہے -منصوبے کے لئے ایک ہزار22 میں سے 934 پائل کیپس کی تعمیر مکمل کی جا چکی ہے -منصوبے کے لئے ایک ہزار22 میں پیئرز (Piers) میں سے 906کی تعمیر مکمل کی جا چکی ہے -منصوبے کے لئے 729 ٹرانزم پری کاسٹ کئے جائیں گے -ابھی تک 258ٹرانزم پری کاسٹ کئے جا چکے ہیں جن میں سے 187لانچ کئے جا چکے ہیں -اس کے علاوہ ٹرین کے سٹیشنوں کے لئے موقع پر252ٹرانزم تعمیر کئے جائیں گے جن میں سے ابھی تک 121تعمیر کئے جا چکے ہیں-ٹرین کی پٹری بچھانے کے لئی1472 یو ٹب گرڈرز نصب کئے جا رہے ہیں - اس منصوبے کے لئے ابھی تک 142یو ٹب گرڈرز تیار کر لئے گئے ہیں جن میں سے 52لانچ بھی کئے جا چکے ہیں -اجلاس میںچیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید‘ چیف انجینئر ٹیپا سیف الرحمن‘ لیسکو‘پی ٹی سی ایل ‘ سوئی گیس ‘ ریلوے اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلی افسران کے علاوہ منصوبے کے چینی کنٹریکٹر سی آر نورنکو اور چائنہ انجینئر نک کنسلٹنس کے نمائندوں اور مقامی کنٹریکٹرز نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :