Live Updates

عمران خان نے لوگوں کا کینسر کے مریضوں کیلئے دیا گیا چندہ آف شور کمپنیوں میں انوسٹ کیا‘ رانا بابر حسین

شوکت خانم کی 2010ء اور 2015ء کی آڈٹ رپورٹ میں بھی سب کچھ بے نقاب ہوگیا ‘ پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ

جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ کہ عمران خان نے لوگوں کا کینسر کے مریضوں کیلئے دیا گیا چندہ آف شور کمپنیوں میں انوسٹ کیا ٬شوکت خانم کی 2010ء اور 2015ء کی آڈٹ رپورٹ میں بھی سب کچھ بے نقاب ہوگیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 2 نومبر کو پی ٹی آئی نے اسلام آباد بند کرنے کی دھمکی دی ہوئی ہے۔

پی ٹی آئی کے سربراہ ایک طرف تو آئین اور قانون کی بات کرتے ہیں تو دوسری طرف خود ریاست اور ریاستی ادارے بند کرنے جارہے ہیں ‘یہ اقدام خطرناک ہوگا کیونکہ 1947ء سے لیکر اب تک ریاست کو بندکرنے کی کوئی مثال نہیں ملتی ۔انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس پر حکومت نے روز اول سے مثبت کوششیں کیں ہیں۔

(جاری ہے)

جب ملک میں ترقی و خوشحالی کا سفر تیزی سے جاری ہے تو دھرنوں کے شوقین کچھ لوگوں کو ایک بار پھر افراتفری پھیلانے کا عارضہ لا حق ہو گیا ہے - عوام کی ترقی و خوشحالی کے مخالف یہ عناصر ترقی کی راہ روکنے کے درپے ہیں- اپنی ’’واری‘‘ کا مطالبہ کرنے والے درحقیقت پاکستان پر وار کرنا چاہتے ہیں - عوام ان عناصر کو پہچانیں اور ملک و قوم کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والے ان لوگوں کے عزائم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں- احتجاج اور انتشار کی سیاست کرنے والے پاکستان کی مدد کرنے کی بجائے اس کی دشمنی پر اترآئے ہیں- پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے اقتصادی راہداری کے منصوبوں میں روڑے اٹکانے والے عناصر کا راستہ ہر صورت روکنا ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :