چین کے بی ڈبلیو آئی گروپ نے جمہوریہ چیک میں پیداواری پلانٹ قائم کردیا

جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:35

راگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) چینی کمپنی بیجنگ ویسٹ انڈسٹریز ( بی ڈبلیو آئی گروپ ) نے گذشتہ روز چیب میں نیا پیداواری پلانٹ کھولا ہے کار کے پرزے بنانے والی کمپنی پہلے ہی نئی عمارت میں ٹیکنالوجی نصب کر چکی ہے اور لگژری کار سازوں کیلئے شاک ابزرور کی تیاری کا کام شروع کر دیا ہے ٬ بی ڈبلیو آئی کی قریباً 750ملین کرائون (30.

(جاری ہے)

45 ملین امریکی ڈالر کے لگ بھگ سرمایہ کاری کی بدولت علاقے میں روز گار کے قریباً300نئے مواقع پیداہوئے ہیں ٬ پیداواری پلانٹ جو 15000مربع میٹر کے رقبے پر محیط ہے اس وقت کاروں کیلئے پیسے ٬ شاک ابزرور بنارہا ہے تا ہم وہ مستقبل میں اپنا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے دیگر لگثرری برانڈ بھی شامل کرے گا ٬ بی ڈبلیو آئی کے اس وقت دنیا بھر میں چھ پیداواری پلانٹس ہیں ٬ ان میں تین چین میں ایک میکسیکو میں اور ایک برطانیہ میں اور ایک پولینڈ میں ہے ۔

متعلقہ عنوان :