لٹویا کی قومی لائبریری میں چینی مصوری کا افتتاح

جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:35

ریگا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) لٹویا کی قومی لائبریری میں گذشتہ روز چینی مصوری کی نمائش ’’ہنس راج اپنے پر پھیلا رہا ہے ‘‘ کا افتتاح کیا گیا ٬ اس نمائش کا اہتمام لٹویا یونیورسٹی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ اور فلائنگ برش چائنیز پینٹنگ سٹوڈیو نے مشترکہ طورپر کیا ہے ٬ چین اور لٹویا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پچیس ویں سالگرہ اورلٹویا یونیورسٹی میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کی 5ویں سالگرہ منانے کیلئے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ اور ’’ فلائنگ برش‘‘ سٹوڈیو نے مشترکہ طورپر اس تقریب کا اہتمام کیا ٬ تقریب میں لٹویا میں چینی سفارتخانے قونصلر لائی تائو لٹویا کی قومی لائبریری کے سروس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ اینڈا لماشا لٹویا یونیورسٹی میں کنفیوشس یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ کے لٹویا اور چینی ڈائریکٹروں ٬ پروفیسر پیٹرس پل ڈوگو مکس اور پروفیسر شان چوان یوان یو ٬ ’’فلائنگ برش ‘‘ سٹوڈیو کی سربراہ آنسہ جیکا ٹرینا بلیاوا کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے طلباء اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔