اقوام متحدہ عالمی چیلنجوں کے پیش نظر ممالک کے سیاسی عزم کو یکجا کرے ٬ چینی مندوب

ماحولیاتی تبدیلی ٬ پناہ گزینوں اور تارکین وطن جیسے مسائل کے مشکل سوالات کے پیش نظر عالمی برادری کو تعاون کرنا چاہئے

جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:35

اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) اقوام متحدہ کے ایک مندوب نے گذشتہ روز اقوام متحدہ پر زور دیا کہ عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ممالک کے سیاسی عزم کو یکجا کیا جائے ٬ اقوا م متحدہ میں چینی مندوب لایو جائی یی نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی٬ پناہ گزینوں اور تارکین وطن کے مسائل پبلک ہیلتھ و سکیورٹی جیسے مشکل سوالات کے پیش نظر بین الاقوامی برادری کو تعاون کرنا چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ اسے متعلقہ ممالک کو ان شعبوں میں اپنی صلاحیت کو بہتر بنانے اور قابل تسخیر گروپوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے متعلقہ ممالک کی مدد کرنی چاہئے ۔لایو نے ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ کے نامز د سیکرٹری جنرل این ٹونیو گٹر ریس جن کی پانچ سالہ مدت یکم جنوری 2017ء سے شروع ہو گی کے ساتھ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کیا ۔

(جاری ہے)

لایو نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ اقوام متحدہ بین الاقوامی امن و سلامتی کو برقرارکھنے اور عالمی پارٹنر شپس میں اضافہ کرنے کے ساتھ پائیدار ترقی کے فروغ کیلئے مزید کوششیں کرے گا ۔

انہوں نے کہا کہ چین اقوام متحدہ کے نصب العین کا ٹھوس حامی ٬ دفا ع کرنیوالا اور شرکت کرنیوالا رہا ہے ٬ چین اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں نئی سیکرٹری جنرل کی مکمل حمایت کرتا ہے ٬ ہماری خواہش ہے کہ اقوام متحدہ کو زیادہ کامیابی ہو ٬ ہماری خواہش ہے کہ ہم مشترکہ مستقبل کی برادری کے سلسلے میں اور تعاون اور مساوی نتائج پر مبنی بین الاقوامی تعلق کی نئی قسم کے علاوہ عالمی طرز حکمرانی کی زیادہ منصفانہ اور معقول نظام کے لئے کام کرے ۔

متعلقہ عنوان :