چین کی ٹیلی کام کی سب سے بڑی کمپنی ارجنٹائن کے فٹبال کلب کی نئی باضابطہ سپانسر بن گئی

ْ ٹیم کی قمیض کے بازوئوں ٬ مانومینٹل سٹیڈیم اور دیگر مواد پر ہواوے کا لوگو لگایا جائیگا

جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:35

بیونس آئرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) ارجنٹائن کے فٹبال کلب ریور پلیٹ نے گذشتہ روز اعلان کیا کہ چین کی ٹیلی مواصلات کی سب سے بڑی کمپنی ہواوے اس کی بالکل نیا با ضابطہ سپانسر بن گئی ہے ٬ پارٹنر شپ کا اعلان کرنے کیلئے تقریب کا اہتمام بیونس آئرس میں کلب سے منصوب ریور میوزیم میں کیا گیا اور اس میں ریور پلیٹس کے سابق گول کیپر اور 1990ء کے عالمی کپ میں ارجنٹائن کے ساتھ رنر اپ سرگیو گوئے کو چیچی سمیت بڑی تعداد میں ممتاز شخصیات نے شرکت کی ٬ سپانسر شپ کا اعلان ریور پلیٹ کے صدر روڈولفو ڈی ٬ اونو فرایو ٬ ٹیم کے کوچ مارسیلو گلارڈو اور اس کے کپتان یونارڈو پونزیو کے علاوہ ارجنٹائن اور یوراگوئے ٹرمینل کے لئے ہواوے کے سی ای او جارج زانگ زی نے کیا ٬ معاہدے کے تحت ہواوے کا لوگو ٹیم کی شرٹ کے بازو پر دکھائی دے گا اس کے علاوہ یہ مانومینٹل سٹیڈیم کے اندر اور مختلف کمیونیکیشن اور پروموشن مواد پر لگایا گیا ہوگا ٬ یہ سپانسر شپ دو سیزن تک جاری رہے گی ٬ڈی اونوفرایو ن کہا کہ ہماری شرٹ کے طور ہواوے کا لوگو ہونا ریور کے لئے اعزاز کی بات ہے ٬ ہم ٹیکنالوجی میں دنیا کی ممتاز کمپنی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے قابل ہونے پر انتہائی مطمئن ہیں ٬ اس کمپنی کی بڑی قدرومنزلت ٬ سنجیدگی اور کمٹمنٹ ہے ٬ اس کے جوا ب میں زانگ زی نے کہا کہ عالمی سطح پر ہم جو سپورٹس سپانسر شپ کررہے ہیں ان سے ہمیں اپنے صارفین سے زیادہ قریب ہونے میں مدد ملے گی ٬ اس سے ان کو یہ محسوس ہو گا کہ ہواوے ایک مقامی برانڈ ہے جو ان کے درمیان جس نے پھلنے پھولنے اور رہنے کا عزم کر رکھا ہے ۔

متعلقہ عنوان :