مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت نے آزادکشمیر میں منصوعی مالی بحران پیدا کرکے ملازمین کے منہ سے روزی ٬ روٹی کانوالہ چھیننے کابہانہ تلاش کرلیاہے ٬ موجودہ حکومت عوام کو روز دینے کے بجائے عوام سے روز گار چھین رہی ہے

تحریک انصاف نیلم کے ضلعی صدر راجہ الیاس خان کی بات چیت

جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:35

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) تحریک انصاف نیلم کے ضلعی صدر راجہ الیاس خان نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت نے آزادکشمیر میں منصوعی مالی بحران پیدا کرکے ملازمین کے منہ سے روزی ٬ روٹی کانوالہ چھیننے کابہانہ تلاش کرلیاہے ٬ موجودہ حکومت عوام کو روز دینے کے بجائے عوام سے روز گار چھین رہی ہے ٬ نیلم ویلی ڈوپلپمنٹ بورڈ میں گزشتہ دور حکومت میں بھرتی کیے جانیوالے ملازمین کی تنخواہیں پسند وناپسند کی بنیاد پر روکنا بدنیتی پرمبنی فعل ہے ٬ مذکورہ ملازمین کو محکمہ مالیات سے منظور شدہ اسامیوں کیخلاف تحت ضابطہ بھرتی کیاگیا٬ جن کیخلاف موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی سازشیں شروع کردی آزادکشمیر میں منصوعی مالی بحران پیداکرکے چھوٹے ملازمین سے روزگار چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے حکومت کے گڈ گورننس کے دعوے صرف ہوائی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نیلم ڈویلپمنٹ بورڈ کے سابق دور حکومت میں بھرتی کیے جانیوالے ملازمین کی تنخواہیں روکنا حکومت کی بدنیتی کی واضح دلیل ہے اگر ملازمین کے ساتھ نارواسلوک برقرار رکھا۔ توحکومت کے لیے نیلم ویلی کے اندر حکمرانی کرنا مشکل ہوجائیگا۔نیلم ڈویلپمنٹ بورڈ کے ملازمین کو تنخواہیں نہ دی گئیں یا انہیں فارغ کیاگیا۔ تو بورڈ کاگھیرائو کرنے سمیت نیلم ویلی کے اندر منظم احتجاجی تحریک شروع کی جائیگی سپیکر اسمبلی نیلم ویلی کیساتھ مخلص ہونے کادعویٰ کرتے ہیں۔

توعوام سے انتقام لینا چھوڑ دیں اگر کسی نے انتقام لینا ہے توسیاسی جماعتوں کے قائدین سے لیاجائے توپتھر کاجواب اینٹ سے دیاجائیگا۔ پی ٹی آئی نیلم میں حکومت کے ہر اچھے اقدام کی تعریف ضرور کریگی لیکن منفی اقداما ت پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

متعلقہ عنوان :