مسلم لیگ (ن) 100دن بھی پورے نہ کر سکی اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کی طرف سے وزارت عظمیٰ چھوڑ دینے کا بیان اس بات کی دلیل ہے کہ وہ حکومت چلانے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں

پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی سابق سٹی صدر نازیہ ملک کا بیان

جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:34

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی سابق سٹی صدر نازیہ ملک نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) 100دن بھی پورے نہ کر سکی اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کی طرف سے وزارت عظمیٰ چھوڑ دینے کا بیان اس بات کی دلیل ہے کہ وہ حکومت چلانے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔حکومت نے حکومت سازی کے بعد صرف عوام کو لالی پپ سیاسی انتقام کے سواء کچھ نہ دیا۔

(جاری ہے)

دارالحکومت کے باسیوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک لاکھوں طلبہ طالبات کو تعلیم سے محروم رکھنے کیلئے تعلیمی پیکج کے خلاف سازشیں درجنوں خاندانوں کے جلتے چولہوں کو بجھانے اور درجہ چہارم کے ملازمین کو فاقہ کشی پر مجبور کرنے کے علاوہ برادری ازم کو فروغ دیا گیا۔انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کو طاقت کا سرچشمہ گردانتے ہوئے عنان حکومت کو عوام کی امانت سمجھی صڑف ضلع ہٹیاں کا نام تبدیل کرنے سے اربوں روپے کا فائدہ حکومتی خزانے کو پہنچا کر لاکھوں غریب ناخواندہ عوام کو عدالتوں کے چکروں میں کھسیڑ کر دربدر کر دیا گیا ہے۔وزیراعظم آزاد کشمیر کو کسی مظلوم کی آہ لگ چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :