بورڈ آف ریونیو کاآزاد کشمیر میں عوام کو درپیش مشکلات کیلئے محکمہ مال کے آفیسران میں کام کی تقسیم کار کا نیا شیڈول جاری کرنے کا اعلان

جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:34

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) بورڈ آف ریونیو نے آزاد کشمیر میں عوام کو درپیش مشکلات کے لیے محکمہ مال کے جملہ آفیسران میں کام کی تقسیم کار کا نیا شیڈول جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق مشاہدہ میں آیا تھا کہ تنازعات اراضی کی بابت عدالت ہائے مال میں متدائرہ مقدمات آفیسران جلیس کی سخت عدم توجہ کا شکار ہو کر ان پر کارروائی سماعت و انفصال محض تاریخ گردانی تک محدود ہو کر رہ گئی جس سے فریق ہائے مقدمات ذہنی اذیت کا شکار ہونے کے علاوہ مالی طور پر بھی زیر بار ہو رہے تھے۔

متذکرہ بالا صورتحال کی بناء پر حکومت کی ساکھ متاثر ہونے کے علاوہ رائج وقت قوانین کی عملداری بھی کمزور پڑ رہی تھی۔محکمانہ فرائض کی موثر انجام دہی اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کیلئے ضروری اور فوری اقدامات عمل میںلانے کیلئے بورڈ آف ریونیو ایکٹ مجریہ 1993(ایکٹ IIIبابت 1993)کی دفعہ 4اور مغربی پاکستان ایکٹ مالیہ زمین مجریہ 1967جو فی الوقت آزاد جموں وکشمیر میں نافذالعمل ہے کی دفعہ 13کی ذیلی دفعہ 2کی رو سے حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے شیڈول جاری کیا گیا اور اس شیڈول کو سماعت وانفصال مقدمات کا حکم قائمہ(اسٹینڈنگ آرڈر نمبر15)کا نام دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جو فوری طور پر نافذ العمل ہو گا حکم میں جوڈیشنل ممبر بورڈ آف ریونیو ہفتے میں کم از کم چار دن سماعت مقدمات کرینگے اور ایک ہفتہ کے دوران میرپور ڈویژن ایک ہفتہ پونچھ ڈویژن اور ہیڈ کوآرٹر پر سماعت کرینگے۔کمشنر ڈویژن ہفتے میں ایک دن سماعت مقدمات کرینگے۔ایڈیشنل کمشنر ہفتے میں پانچ دن٬ڈپٹی کمشنر ضلع ہفتہ میں 2 دن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تین دن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)چار دن کمرہ عدالت میں اسسٹنٹ کمشنر/ایڈیشنل کلکٹر سب ڈویژن دو دن کمراہ عدالت اور فوجداری مقدمات کیلئے ایک دن دیگر سب ڈویژن ہاء میںچار دن ایکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر/اسسٹنٹ کمشنر کلکٹر درجہ اول مقدمات تقسیم اراضی اور متفرق درخواستوں پر پانچ دن تحصیلدار/ اسسٹنٹ کلکٹر درجہ اول ضلع ہیڈ کوارٹر پر چار دن دیگر تحصیلوں میں تعینات تحصیلداران پانچ دن نائب تحصیلدار/اسسٹنٹ کلکٹر درجہ دوئم ہفتہ میں پانچ دن مقدمات کی سماعت بلا تعطل کی جائے گی غیر ضروری تاریخ گردانی سے اجتناب برتا جائے گا۔

تساہل برتنے والے آفیسران مروجہ قوانین ملازمت کی روح سے مستوجب تادیبی وانضباتی کارروائی ہونگے۔حکم نامہ میںمزید کہا گیا ہے کہ درخواست برائے حد برداری اراضی بذریعہ افسر حلقہ زیر قاعدہ 67-Aقواعد مال گزاری مجریہ 1968جملہ کارروائی تیس ایام میںمکمل کی جائیگی۔حسب منشاء دفعہ A/150ایکٹ مالگزاری طلبی وسماعت فریق ثانی وانفصال دعویٰ جملہ کارروائی بشمول سوال حقیقت اندر چھ ماہ مکمل کی جائیگی۔

درخواست دائر ہونے پر زیادہ سے زیادہ 60ایام درخواست ہاء نگرانی کی سماعت 90ایام پیش رو کے احکامات کے خلاف نظرثانی کی سماعت 60ایام اپنے ہی احکامات کے خلاف نظر ثانی کی سماعت 45ایام سماعت اپیل بخلاف احکامات کمشنر ڈویژن/ایڈیشنل کمشنر ڈویژن 60ایام احکامات کلکٹر ایڈیشنل ضلعی یا ایڈیشنل کلکٹر سب ڈویژن سماعت 60ایام کے اندر فیصلہ کیا جائے گا۔سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو احسان خالد کیانی کی طرف سے حکومت کی ہدایات پر حکم قائمہ بابت سماعت وانفصال مقدمات مال اسٹیڈنگ آرڈر نمبر 2015-16کے نفاذ اور اس پر عمل درآمد کیلئے اسسٹنٹ سیکرٹری اول بورڈ آف ریونیو نے بغرض اشاعت وجرائد الیکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا کو پیش کر دیا۔

متعلقہ عنوان :