وزیراعظم آزادکشمیر نے 150روپے فی من آٹا میں کمی کا ایسا کوئی اعلان نہیں کیا‘ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ خوراک

جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:34

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ خوراک کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے حوالہ سے گذشتہ دنوں سے یہ خبریں بعض اخبارات میں آرہی ہیں کہ انہوں نے آٹا کی قیمتوں میں150 روپے فی من کمی کا اعلان کیا ہے لیکن اس پر عملدرآمد نہیں ہو رہا ہے۔

یہ خبریں حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آزادکشمیر نے 150روپے فی من آٹا میں کمی کا ایسا کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔ اس سلسلہ میں وضاحت کی جاتی ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے اپنے گذشہ دورہ مظفرآباد کے دوران عوامی مطالبہ پر 100روپے فی من آٹا پر سبسڈی دینے سے اتفاق کیا تھا۔ اس اعلان کی روشنی میں آزاد حکومت کی سطح پر یہ معاملہ وفاقی حکومت سے اٹھایا گیا ہے اور انہیں اضافی فنڈ زکی فراہمی کی استدعا کی گئی ہے۔ جو نہی حکومت پاکستان کی جانب سے مطلوبہ فنڈز مہیا ہوئے آزادکشمیر میں 100 روپے فی من کی حد تک کمی کردی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :