Live Updates

کیوں حکومت سینئر ترین جنرل کو آرمی چیف نہیں بناتی٬ خورشید شاہ

کیا آئندہ انتخابات میں دھاندلی کا سو چا جارہا ہے‘ عمران خان کا دو نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کا اعلان غیر آئینی ہے٬ کوئی بھی قانون کسی بھی شہر کو بند کرنے کا حکم نہیں دیتا٬ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کیوں حکومت سینئر ترین جنرل کو آرمی چیف نہیں بناتی‘ کیا آئندہ انتخابات میں دھاندلی کا سوچ رہی ہے‘ عمران خان کا دو نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کا اعلان غیر آئینی ہے کوئی بھی قانون کسی بھی شہر کو بند کرنے کا حکم نہیں دیتا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپوزیشن لیڈر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کیوں سینئر ترین جنرل کو آرمی چیف نہیں بناتی۔

عمران خان اور نواز شریف اداروں کو توڑنے اور جوڑنے میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیا حکومت آئندہ انتخابات میں دھاندلی کا سوچ رہی ہے ہم مکمل طور پر پارلیمانی سیاست کررہے ہیں۔ عمران خان کا دو ن نومبر کا اسلام آباد بند کرنے کا اعلان غیر آئینی ہے۔ آئین کسی بھی شہر کے لاک ڈائون کی اجازت نہیں دیتا اور پانامہ لیکس پر حکومت بل بدنیتی پر مبنی ہے۔ اسلام آباد کے لاک ڈائون سے پاکستان کو نقصان ہوگا۔ (ن غ)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات