بی این پی عوامی کی طاقت عوام ہیں ٬عوامی مسائل پر مصالحت کی نہ آئندہ کریں گے ٬ سابق وزیر زراعت میر اسداللہ بلوچ

جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:31

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی سکریٹری جنرل و سابق صوبائی وزیر زراعت میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ بی این پی عوامی کی طاقت عوام ہیں اور عوامی مسائل پر مصالحت کی ہے اور نہ آئندہ کریں گے 2018کے انتخابات میں پنجگور سے مکر وفریب اور جعلی مسلط شدہ افراد کے سیاسی جنازے کو کندھا دینے کے لیے بھی لوگ دستیاب نہیں ہونگے عوام امن ترقی اور روزگار چاہتے ہیں اگر کوئی جماعت پورا اقتدار حاصل کرنے کے باوجود عوام کے لیے کچھ نہیں کرپایا تو یہ انکی نا اہلی نہیں تو اور کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے خدابادان مشرقی میں یونٹ (2)کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس دوران بی این پی عوامی کے ضلعی آرگنائزر کیپٹن محمد حنیف نثار احمد بلوچ حاجی آصف مجید داود احمد نصیر بلوچ سدھیر احمد حاجی عبدالواحد نے بھی خطاب کیا اس موقعے پر یونٹ کے انتخابات عمل میں لائے گئے نصیر احمد یونٹ سکریٹری داود احمد ڈپٹی یونٹ سکریٹری سدھیر احمد پریس سکریٹری منتخب ہوگئے جبکہ رابطہ کمیٹی کے لیے میر حاصل بلوچ واجہ داد الرحیم بشیر احمد استاد داد خدا عقیل احمد سمیع اللہ اور زاکر حسین کو نامزد کیا گیا میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ عوام امن روزگار صحت تعلیم چاہتے ہیں جعلی نمائندوں نے تین سالوں کے دوران ان کا جو حشر کیا ہے وہ سب کے سامنے ایک کھلی کتاب کی مانند ہیں انہوں نے کہا کہ پنجگور میں ذاتی مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے نیشنل پارٹی نے ہر طرف تباہی مچادیا ہے غریب زمینداروں کو بھی معاف نہیں کیا ہے گرین بلوچستان اور دیگر زرعی پیکجزز کو لوٹ کر زمینداروں کو ان کے حقوق سے محروم کردیا ہے انہوں نے کہا کہ پنجگور میں کرپشن عام ہے تمام وسائل چند افراد تک محدود ہیں انہوں نے کہا کہ عوام اب با شعور ہیں ہر طرف نیشنل پارٹی کی زیادتیوں اور لوٹ مار کے خلاف بغاوت کا الم بلند ہے اور لوگ بی این پی عوامی کو نجات دھندہ سمجھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے ادوار میں لوگوں کو روزگار دلایا اور عوام کی خوشحالی کے لیے کوششیں جاری رہیں گی میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ اگر دوسری طرف دیکھا جائے تو نیشنل پارٹی لوگوں کو بے روزگار کررہی ہے تین سال گزرنے کے باوجودپنجگور میں ایسا کوئی منصوبہ سامنے نہیں آیا جس سے دو فیصد لوگ بھی فائدہ اٹھا سکیں انہوں نے کہا کہ عوام کے مفادات کو ہر حال میں تحفظ فراہم کریں گے ۔