حکومت سندھ نے صوبے میں بڑے پیمانے پر افسران کی تقرریاں اور تبادلے کردیئے

شکیل منگیجو کوسیکرٹری داخلہ ٬رمضان اعوان کو ڈائریکٹر فش ہاربر اتھارٹی اور لبنی صلاح الدین کو ممبر صوبائی الیکشن کمیشن مقررکردیاگیا

جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) حکومت سندھ نے صوبے میں بڑے پیمانے پر افسران کی تقرریاں اور تبادلے کیے ہیں ۔ شکیل منگیجو کوسیکرٹری داخلہ ٬رمضان اعوان کو ڈائریکٹر فش ہاربر اتھارٹی اور لبنی صلاح الدین کو ممبر صوبائی الیکشن کمیشن مقررکردیاگیا۔محکمہ تعلیم کو دوحصوں میں تقسیم کرنے کے بعد سیکرٹری کالج کا چارج ریاض میمن کو دے دیاگیا ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق ریاض حسین سومرو سے سیکرٹری محکمہ داخلہ کااضافی چارج واپس لیتے ہوئے شکیل احمدمنگیجو کو سیکرٹری داخلہ مقررکردیاگیاہے جبکہ بڑے عرصے سے چھٹی پر جانے والے سیکرٹری داخلہ سید مصطفی جمال کو متعلقہ محکمہ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اسی طرح محکمہ تعلیم کو دوحصوں میں تقسیم کرنے کے فیصلے کے بعد سیکرٹری کالج کا چارج ریاض میمن کو دے دیاگیاہے ۔

رمضان اعوان کو سیکرٹری لائیو اسٹاک سے ہٹاکر ڈائریکٹرفش ہاربر اتھارٹی مقررکردیاگیا۔منظورشیخ کو سیکرٹری فارایسٹ اینڈ وائلڈ لائف اوراعجازاحمد منگی کوسیکرٹری آئی پی سی مقررکردیاگیا۔ ڈائریکٹر جنرل روڈ سیکٹر چراغ الدین ہنگورو کو ممبر جوڈیشل بورڈ آف رونیوکا اضافی چارج دے دیا گیاہے جبکہ لبنی صلاح الدین کو ممبر صوبائی الیکشن کمیشن اتھارٹی مقرر کردیاگیاہے ۔