گورنر سندھ کے رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ وفاق نے کرنا ہے٬مولا بخش چانڈیو

عمران خان کا دھرنا اگر عوام اور سیاسی طاقتوں کے ساتھ ہوتا تو نتیجہ خیز ثابت ہوتا٬مشیر اطلاعات سندھ کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) مشیر اطلاعا ت سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کے رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ وفاق نے کرنا ہے ۔ڈاکٹر عشرت العباد خان بہت اچھے شخص ہیں ان کو چاہیے کہ انہوںنے جو الزامات لگائے ہیں اس کی تحقیقات بھی کرائیں ۔عمران خان کا دھرنا اگر عوام اور سیاسی طاقتوں کے ساتھ ہوتا تو نتیجہ خیز ثابت ہوتا ۔

امپائر کی انگلی پر دھرنا جمہوریت کے خلاف سازش ہوگی ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعرات کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ میںپاکستان پیپلزپارٹی کا کارکن ہوں اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ رہاہوں۔کوئی عہدے ملے یا نہیں ملے پوری زندگی بھٹو خاندان کا وفادار رہوں گا۔انہوںنے کہا کہ گورنر سندھ اچھے شخص ہیں ۔

(جاری ہے)

ان کے رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ وفاق نے کرنا ہے ۔ایک آدمی کا بھی خون معاف نہیں کرنا چاہئے۔گورنر اپنے الزامات کی تحقیقات کرائیں ۔گورنرسندھ کی تقرری کے وقت ان کے خلاف مقدمات درج تھے یا نہیں اس کو مجھے علم نہیں ہے ۔مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ عمران خان کا دھرنا اگر عوام اور سیاسی طاقتوں کے ساتھ ہوتا تو نتیجہ خیز ثابت ہوتا۔ اگر کسی امپائر کی انگلی پر دھرنا ہوگا تو اس کا حشرپہلے دھرنا کی طرح ہوگا ۔اگر کسی امپائر کی انگلی پر دھرنا ہوا تو یہ جمہوریت کے خلاف سازش ہوگی۔

متعلقہ عنوان :