تاجرو ں کی جانب سے کاروباری مراکز پر صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر اظہار تشویش

جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:30

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء)نشتر روڈ انجمن تاجران اینڈ جنرل مرچنٹ کے صدر محمد عامر فاروقی و دیگر عہدے داروں نے کاروباری مراکز پر صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر نساسک کو سخت تشویش کا اظہار کیا ہے ٬ جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق تاجر سیکریٹریٹ میں منعقد تاجروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تاجر رہنماؤںنے کہا کہ نساسک عملہ کی ہٹرتال ختم ہونے کے بعد بھی رہائشی و تجارتی مراکز میں صفائی ستھرائی کا عمل شروع نہ ہونا انتہائی افسوسناک بات ہے صفائی کے عمل کا روزانہ کی بنیاد پر شروع کیا جائے ٬ نساسک او رسینٹری اسٹاف کی مسلسل غیر تسلی بخش کارکردگی کے باعث معروف تجارتی مراکز نشتر روڈ ٬ لیاقت چوک ٬ مدنی اسٹریٹ٬ مارچ بازار و دیگر اطراف کے علاقوں میں گندگی کے انبار لگ گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اجلاس میںنائب صدر محمد انیس شمسی ٬ جنرل سیکریٹری شیخ محمد اسلم ٬ جوائنٹ سیکریٹری اول محمد احسان ملک ٬ جوائنٹ سیکرٹری دوئم حاجی مناف میمن ٬ خازن دوئم اشوک کمار ٬ سیکریٹری لیگل ایڈ ٬ محمد کامران شمسی٬ سیکرٹری اطلاعات عزیر السلام و دیگرموجود تھے ۔