مسائل کے حل ٬ بنیادی سہولیات میں سماجی تنظیموں کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا٬ صدر سکھر اسمال ٹریڈرز

جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:30

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن نے کہا ہے بڑھتے ہوئے مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی میں سماجی تنظیموں کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا٬ بے لوث٬ بلاتفریق انسانیت کی خدمت کرنے سے قلبی سکون ملتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی خوشنودی بھی حاصل ہوتی ہے٬ معاشرے کی بہتری کیلئے ہرفرد کو آگے آکر کام کرنا چاہیئے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 10میں آغاز ویلفیئر ایسوسی ایشن واریتڑروڈ کے انتخابات میں نو منتخب صدر آصف راجپوت اور دیگر عہدیداران کووفد کی صورت میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔ وفد میں حاجی عبدالستار راجپوت٬ پرویز چنہ٬ شریف ڈاڈا٬ منیر میمن٬ صداقت خان٬ سعید احمد و دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر حاجی محمد جاوید میمن و دیگر رہنمائوں نے آغاز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر آصف راجپوت و دیگر عہدیداران کو پھولوں کے ہار پہنائے اور مٹھائی کھلائی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ نومنتخب عہدیداران بھی علاقے کی سماجی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینگے۔