بھارت کا جنگی جنون دنیا کے امن کو خطرے میںڈال رہاہے ٬عبدالرشید ترابی

بھارت جس راستے پر گامزن ہیں اس سے تباہی اور بادی کے سوا مودی کے ہاتھ کچھ نہیں آئیگا بھارت غلط فہمی میںنہ رہے 1971ء کے حالات نہیں ہیں اب اگر جنگ ہوئی تو روایتی ہتھیار استعمال نہیںہونگے٬امیرجماعت اسلامی آزاد کشمیر

جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:28

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) جماعت اسلامی کے امیر وممبرقانون سازاسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ بھارت کا جنگی جنون دنیا کے امن کو خطرے میںڈال رہاہے بھارت جس راستے پر گامزن ہیں اس سے تباہی اور بادی کے سوا مودی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا٬بھارت غلط فہمی میںنہ رہے 1971ء کے حالات نہیں ہیں اب اگر جنگ ہوئی تو روایتی ہتھیار استعمال نہیںہوںگے٬کشمیرکا مسئلہ ایک زندہ حقیقت ہے دنیا اس کو تسلیم کرتی ہے بھارت بھی تسلیم کرے اور کشمیریوںکو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق فراہم کرے٬ان خیالات کا اظہارا نھوںنے 27اکتوبر کو یوم سیاہ کے حوالے سے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا٬عبدالرشید ترابی نے کہاکہ 27اکتوبر کو بھرپور انداز سے بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے لندن میں مظاہرہ کیا جائے گا٬کشمیری سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر اس مظاہرے میںشریک ہوں٬مودی کو پہلے بھی بے نقاب کیا تھا اور اب بھی پوری دنیا میںاس کے مظالم کوبے نقاب کیا جائے گا٬مودی دنیامیںجہاں بھی جائے گاکشمیری اس کو پیچھا کریں گے٬کشمیری آزادی کے لیے پر عزم ہیں برہان وانی کی شہادت نے کشمیریوںکے اندر ایک نئی لہر پھونک دی ہے اور ایک نیا جوش اور ولولہ پیدا کردیاہے٬بھارت مقبوضہ کشمیرسے اپنی توجہ ہٹانے کے لیے سیز فائر لائن پر بلااشتعال فائرنگ کررہاہے ٬پاک فوج بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ ہے٬بھارت اپنے قائدین کے عہد کے مطابق کشمیریوںکو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق فراہم کرے٬یہ حق اقوام متحدہ نے تسلیم کیاہوا ہے٬کشمیریوںنے عالمی برادری کی ضمانت پر ہتھیار رکھے تھے اگر عالمی برادری اپنی ذمہ داریاں پوری نہیںکرے گی تو کشمیرمیںایک ایسی جنگ شروع ہوگی جو پوری دنیا کو مثاثر کرے گی٬عالمی گیر جنگ سے قبل بھارت اور عالمی برادری اپنی اپنی ذمہ داریاں اداع کریں٬انھوںنے کہاکہ 27اکتوبر کو تاریخی مظاہرہ ہوگا٬بھارت کو ہر محاذپر بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے٬عبدالرشید ترابی نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرکو ایک کھلی جیل میں تبدیل کیاہوا ہے مظالم کی انتہا کررہاہے اورکسی بھی انسانی حقوق کے ادارے یا ریلیف ادارے کو کشمیرجانے کی اجازت نہیںہے ٬انھوںنے کہاکہ OICکے رکن ممالک کشمیر میں فیکٹ فائنڈ نگ مشن بھجیں اگر بھار ت جانے کی اجازت نہ دے تو تمام اسلامی ممالک بھارت کا سیاسی ٬معاشی ٬سفارتی اوراخلاقی بائیکاٹ کا اعلان کریں٬انھوںنے کہاکہ یورپی مالک بالخصوص برطانیہ کی اخلاقی ذمہ داری ہے وہ مسئلہ کشمیرکے حل میں اپناکرداادا کرے۔