میکسیکو میں آتش فشاں پھر سے متحرک ہوگیا

آتش فشاں پھٹنے سے قریبی آبادی کے لوگوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہوگئے

جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:28

میکسیکوسٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء)میکسیکومیں کولیما آتش فشاں ایک بار پھر پھٹ پڑا اور دھویں کے ساتھ ساتھ راکھ کا اخراج شروع ہو گیا ہے جس کے بعد2ہزار فٹ کی بلندی تک دھویں کے کالے بادل چھاتے ہوئے دکھائی دئیے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اس آتش فشاں پھٹنے سے قریبی آبادی کے لوگوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں جس پر انہیں اپنے منہ اور ناک ڈھانپنے کر رکھنے کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔اس آتش فشاں پھٹنے کے بعد راکھ اور دھواں اگلنے کے یہ مناظر کیمرے نے محفوظ کر لئے ہیں۔