M-9مو ٹر وے کی تعمیر میں ہائی وے قوانین کی پاسداری کو یقینی بناتے ہوئے منا سب متبا دل راستے تعمیر کئے جائیں٬ حیدرآباد چیمبر

جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:27

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر تراب علی خوجہ نے نیشنل ہائی ویز اتھا رٹی کے چیئرمین شاہد اشرف تارڑ سے اپیل کی کہ M-9مو ٹر وے کی تعمیر میں ہائی وے قوانین کی پاسداری کو یقینی بناتے ہوئے منا سب متبا دل راستے تعمیر کئے جائیں ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ M-9موٹر وے صوبہ سندھ کی معروف شاہراہ سپر ہائی وے پر تعمیر کیا جا رہا ہے ٬ کراچی میں سی پورٹ ہونے کی وجہ سے سپر ہائی وے در آمد ی و برآمدی مال کی ترسیل کا ذریعہ ہے ٬ FWOکی طرف سے سپر ہائی وے کے دونوں اطراف کھدائی کر دی گئی ہے ٬ مناسب متبا دل راستہ تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے کارگو ٬ پبلک اور پرائیویٹ گاڑیوں کی نقل و حمل میں پریشانی کا سامنا ہے ٬ سپر ہائی وے پر کئی گھنٹوں انتظار کے باوجود گاڑیوں کے حادثات معمول بنتے جا رہے ہیں ٬ تاجر برادری اور ٹرانسپو رٹر ٹھٹھہ نیشنل ہائی وے سے سفر کرنے پر مجبور ہیں ۔

تراب علی خوجہ نے کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھا رٹی عوامی مشکلات کو محسوس کرتے ہوئے M-9موٹر وے کی تعمیراتی پروجیکٹ کی فور ی تکمیل اور گاڑیوں کے گزرنے کے لئے پائیدار متبا دل راستے کی تعمیر پرعمل در آمد کرائے ۔