سرکاری سکولوں میں نئے کلاس رومز قائم کرنے کیلئے 74کروڑ30لاکھ روپے کے فنڈز منظور

جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:25

سرگودھا۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء)حکومت پنجاب نے ضلع سرگودھا اور خوشاب میں قائم سرکاری سکولوں میں نئے کلاس رومز بنانیکیلئے 74کروڑ30لاکھ روپے کے فنڈز منظور کر لئے ہیں۔ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کے مطابق اس پراجیکٹ کی جلد تعمیر کو یقینی بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ اس پراجیکٹ کے ذریعے سرکاری سکولوں میں نئی924 کلاس رومز قائم کئے جائینگے۔

(جاری ہے)

جس میں 199تحصیل سرگودھا٬ 93 تحصیل بھلوال٬84تحصیل بھیرہ٬115تحصیل کوٹمومن٬75تحصیل ساہیوال٬74تحصیل شاہپور٬51تحصیل سلانوالی اور99تحصیل خوشاب٬5تحصیل نوشہرہ٬73تحصیل نور پو ر تھل اور56تحصیل قائد آباد میں نئے کلاس رومز تعمیر کئے جائینگے جس کاPC-Iمنظور کیا جا چکا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ضلع خوشاب اور سرگودھا کے ڈی سی اوز ٬ای ڈی اوز ایجوکیشن کو جون2017ء تک پراجیکٹ کی تعمیر کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔تعمیر کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔جس میں چیف انجنیئر جنوبی پنجاب٬کمشنر سرگودھا ڈویژن٬ڈی سی او سرگودھا٬ ڈی سی او خوشاب کے علاوہ محکمہ بلڈنگز کے سپریٹنڈنٹ اینڈ ایگزیکٹو انجیئرز شامل ہونگے۔