بھارتی جارحیت عالمی امن کے لیے خطرہ بن چکی ہے‘ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیاں کی جارہی ہیں اور انسانی حقوق کے علمبردار تماشا دیکھ رہے ہیں

پی ایس ایف آزادکشمیر کے راہنما چودھری وقار نذیر کا بیان

جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:25

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) پی ایس ایف آزادکشمیر کے راہنما چودھری وقار نذیر نے کہاہے کہ بھارتی جارحیت عالمی امن کے لیے خطرہ بن چکی ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیاں کی جارہی ہیں اور انسانی حقوق ک علمبردار تماشا دیکھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت مقبوضہ کشمیر میں درندگی کے بعد ایل او سی پر جارحیت کررہاہے ۔ جو نہ صرف جنوبی ایشاء کے لیے خطرہ ہے بلکہ بھارتی بوکھلاہٹ دینا میں تیسری عالمی جنگ چھیڑ سکتی ہے ۔ گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ ٬ اوآئی سی اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی جارحیت کانوٹس لے کر دنیا کے امن کو تباہ ہونے سے بچائیں ۔

متعلقہ عنوان :