ایڈمنسٹریٹر بلدیہ مظفر آباد سید شکیل گیلانی سے شہریوں کو بہت سی توقعات ہیں ‘شہر کی بہتری صحت و صفائی کے حوالے سے اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے ‘شہری بھرپور تعاون کرینگے

اخبار فروش یونین ضلع مظفرآباد کے صدر چوہدری حشمت کا بیان

جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:23

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ مظفر آباد سید شکیل گیلانی سے شہریوں کو بہت سی توقعات ہیں ۔شہر کی بہتری صحت و صفائی کے حوالے سے اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے ۔شہری بھرپور تعاون کرینگے ۔ان خیالات کا اظہار اخبار فروش یونین ضلع مظفرآباد کے صدر چوہدری حشمت نے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شکیل گیلانی کو ایڈمنسٹریٹر بلدیہ تعینات ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شہر بھر کے ہوٹلوں پر عوام کو معیاری کھانے ٬چائے فراہم کرنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں تاکہ عوام کو ریٹ لسٹوں کے مطابق سستے اور معیاری کھانے چائے مل سکے ۔

چوہدری حشمت نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سابق ایڈمنسٹریٹرز صاحبان مسعود الرحمان ٬تہذیب النساء کی طرح اقدامات کریں ۔بالخصوص مظفرآباد میں تمام آٹوز کی دکانوں کی ریٹ لسٹ جاری کریں تاکہ گاڑیوں کے مالکان کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں کا بھی محاسبہ ہو سکے ۔انہوں نے کہا کہ مستری اور آٹوز مالکان نے اجارہ داری بنا رکھی ہے ۔من پسند ریٹس لگا کر عوام کو لوٹا جا رہا ہے ۔اس اہم معاملے کی طرف بلدیہ کو خصوصی توجہ دینا ہوگی ۔