پی ایچ اے کے زیر اہتمام سرگودہا میں15 منصوبوں پر کام جاری

جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:11

سرگودھا۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء)ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکچراتھارٹی ( پی ایچ اے ) وڈی سی او سرگودہا دانش افضال نے کہا ہے کہ پی ایچ اے کے زیر اہتمام سرگودہا میں ابتدائی طو رپر پندرہ منصوبوں پر کام جاری ہے جس سے سرگودہا شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا ۔ ان منصوبوں پر ابتدائی طو رپر 85 لاکھ روپے سے زا ئد کے اخراجات کئے جا رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایچ اے کے اجلاس سے خطاب کرے ہوئے کیا۔ پی ایچ اے کے ڈائریکٹر ایڈمن ‘ فنانس اینڈ مارکیٹنگ محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے پی ایچ اے کے منصوبوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے بتایا کہ جھال چکیاںچوک خوشاب روڈ کی تزئین وآرائش پر سترہ لاکھ روپے خرچ کئے جارہے ہیں جس سے اس چوک پر خوبصورت مونومنٹ تعمیر کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس منصوبے کے ٹینڈر ہو چکے ہیں او رٹھیکیدارکو الاٹمنٹ بھی کی جاچکی ہے ۔

اسی طرح گل والا چوک کی بھی خوبصورتی کیلئے بھی کام تیز رفتاری سے جاری ہے ۔ علاوہ ازیں پرانا توپ چوک سے توپ ہٹا کر چوک کی نئے سرے سے تعمیر او رتزین وآرائش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے مزید بتایاٹاہلی چوک کی تزئین وآرائش کیلئے پندرہ لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں ۔ جس سے یہاں گلاس ہا$س بنایاجائے گا۔ اس منصوبے کے ٹینڈر ہو چکے ہیں اور موقع پر کام ہورہاہے ۔