خوشحال کسان ٬خوشحال پاکستان پروگرام کے تحت کسانوں کو 80 ارب روپے کے بلاسود قرضوں کی فراہمی کیلئے رجسٹریشن کا عمل جاری

جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:11

فیصل آباد۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) خوشحال کسان ٬خوشحال پاکستان پروگرام کے تحت فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع سمیت صوبہ بھر میں قائم 143 تحصیل اراضی ریکارڈ سنٹرز پر ساڑھے 12ایکڑ تک اراضی کے مالک پانچ لاکھ کاشتکاروں٬مزارعین ٬مالک کسانوں کو 80 ارب روپے کے بلاسود قرضوں کی فراہمی کیلئے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے اور روزانہ ہزاروں کی تعداد میں کاشتکاروں کو حسب ضابطہ رجسٹرڈ کیاجارہا ہے۔

محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن ,,خوشحال کسان۔خوشحال پاکستان٬٬ کے تحت کاشتکاروں کو بلاسود قرضوں کی فراہمی کیلئے رجسٹریشن کا عمل برق رفتاری سے جاری ہے۔ انہوں نے بتایاکہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور پنجاب لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم آف ریونیو کی مدد سے صوبہ بھر میں قائم 143 تحصیل اراضی ریکارڈ سنٹرز پر کاشتکاروں کی رجسٹریشن کی جارہی ہے جہاں کاشتکار شام 4 بجے سے رات 8 تک اصل شناختی کارڈ ٬موبائل نمبر اور زمین کی تفصیل کے ذریعے رجسٹریشن کروا کر قرضہ حاصل کر سکتے ہیںنیز کاشتکاروں کی مفت رجسٹریشن کے بعد ٹوکن جاری کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ کاشتکاروں کی معاشی بحالی کیلئے پنجاب حکومت کی جانب اورسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تعاون سے 80 ارب روپے کی خطیر رقم سے ساڑھے 12 ایکڑ تک زرعی قرضہ دیا جائے گاجبکہ کاشتکاروں کی ضرورت کے مطابق تین اقساط میں قرضہ کی فراہمی سمیت فصلوں کے بیمہ کی سہولت بھی دی جائے گی۔ انہوں نے بتایاکہ پاکستان میں قائم مختلف بینکوں اور مالیاتی اداروں بالخصوص زرعی ترقیاتی بینک٬ نیشنل بینک آف پاکستان ٬ تعمیر بینک ٬ نیشنل رورل سپورٹس آف ریونیو پر رجسٹرڈ ہونے والے کاشتکاروں کا ڈیٹا پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں زرعی قرضہ فراہم کرنے والی کمپنیوں کی طرف سے رجسٹرڈ کاشتکاروں کو بذریعہ ایس ایم ایس بھیجا جائے گا جسے کاشتکار اپنی قریبی موبائل کیش شاپ پر دکھا کر قرضے کی رقم حاصل کر سکے گا۔انہوںنے بتایاکہ قرضوںکے تمام طریقہ کار کو شفاف بنایا گیا ہے اور وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر قائم کی گئی خصوصی مانیٹرنگ ٹیموں کے ذریعے کاشتکاروں کیلئے مختص زرعی قرضوں کے ایک ایک روپیہ کی تقسیم کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوںنے بتایاکہ حکومت پنجاب کی طر ف سے 2.5 ارب روپے کی خطیر رقم سے کاشتکاروں کو برطانیہ کی معروف کمپنی ,,سوشل ایکو٬٬ کے ذریعے 5 ہزار روپے سے زائد مالیت کا سمارٹ فون صرف 110 روپے میں دیا جارہا ہے۔مزیدبرآں برطانوی کمپنی پنجاب میں زرعی شعبہ کی ترقی اور ریونیو میں اضافہ کیلئے بھی خدمات فراہم کرے گی اور سمارٹ فون کی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کاشتکاروں کو موسمیاتی تبدیلیوں کے علاوہ زرعی اجناس کی مارکیٹنگ اور فصلوں کی کاشت ودیکھ بھال کے متعلق آگاہی فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :