کاشتکارہلدی کے پتے سوکھنے پر فصل برداشت کرلیں٬زرعی ماہرین

جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:11

سلانوالی۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء)زرعی ماہرین نے ہلدی کے کاشتکاروںکوسفارش کی ہے کہ دسمبرکے آخرتک جب ہلدی کے پتے سوکھنے لگ جائیںتو برداشت کرلیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ برداشت سی3.4روزقبل کھیت کوہلکاپانی لگائیںاووروترحالت میںپتے کاٹ کرعلیحدہ کرلیںاگرزمین زیادہ گیلی ہوگی توکنڈیوںسے مٹی الگ نہیں ہوگی اوراگرزمین ز یادہ سخت ہوگی توبھی برداشت میںدقت ہوگی فصل کی برداشت کسی کی مددسے کریںاگرکاشت کی گئی ہلد ی کابیج رکھنامقصودہوتوفصل کا کچھ حصہ کھیت میں بغیربرداشت کے ہی چھوڑ دیں اور کاشت سی3.4دن پہلے برداشت کرلیںاگربیج خریدکرلگاناہوتوشروع موسم میںجب فصل برداشت کی جاتی ہے اس وقت اچھابیج خریدکرکسی سایہ دارجگہ پررکھیںاوراس پر4سی7سینٹی میٹرمٹی کی تہہ بچھادیںتا کہ کاشت تک گنڈیاںمحفوظ رہیں٬برداشت کی ہوئی ہلدی کی گنڈیوں کو اچھی طرح صاف کرکے پانی میںایک گھنٹہ تک ابالیں جب گنڈیاں ہاتھ سے دبانے پرنرم معلوم ہوں توپانی سے نکال کر دھوپ میں ڈال دیںیہ گنڈیاں10سی8دن میں خشک ہو جائیں گی اگرمطلع ابرآلودہوتو ہلدی نہ ابالیںکیونکہ پھرہلدی جلدخشک نہیں ہوتی اوراس کی اندرونی رنگ خراب ہوجاتی ہے ابر آلودموسم میں ہلدی کوبھون کرخشک کیاجاسکتاہے۔