آم کے در ختوںپر70سے ز یا د ہ مختلف اقسام کے کیڑ ے حملہ آور ہوتے ہیں ٬ زرعی ماہرین

جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:11

سلانوالی۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) زرعی ما ہر ین نے بتایا ہے کہ آم کے در ختوںپر70سے ز یا د ہ مختلف اقسام کے کیڑ ے حملہ آوور ہوتے ہیں لیکن آم کی گدھیڑی معاشی نقصا ن پہنچا نے و الا ایک ا ہم کیڑاہے یہ کیڑاآم سنگترہ مالٹاشہتوت بیرآمرودواورجامن سمیت تقریبا70درختوں پرحملہ آوورہوتاہے اور گھروں کے کمروں میں داخل ہوکربھی پریشانی کا باعث بنتاہے ٬ آم کی گدھیڑی کا کیڑادسمبر سے لے کرمئی تک متحرک رہتا ہے اور سال کا باقی حصہ انڈوں کی شکل میں رہتا ہے انڈے کارنگ گلا بی اورشکل گول شلغم کے بیج جیسی ہو تی ہے ما د ہ 400تا 500کی تعداد میں سفید تھیلیوں میں ز مین کے اندر انڈے دیتی ہیں٬ انڈوں کا دورانیہ 185سی210دن کا ہوتا ہے نر کیڑ ہ بڑھوتری کی چارحالتوں سے گزر کر با لغ ہوتا ہے جبکہ ما د ہ بڑھوتر ی صرف3حالتوں سے گزرتی ہے ماد ہ گھروں میں متاثرہ درختوں کے قریب گھاس پھوس کے ڈھیڑوںکے نیچے بھی انڈے ہے جو دسمبر کے آخر یا جنوری کے شروع میں انڈوں سے بچے نکلنا شروع ہوجاتے ہیںاور یہ سلسلہ فروری کے آخرتک رہتا ہے جب بچے درختوں پر چڑھنا شروع ہو جا تے ہیں تو درختوں کی کونپلوںبوراورنئے پتوں سے رس چوستے رہتے ہیں آم کی گدھڑی کے عا م کے پودوں کا سب سے خطرناک کیڑا ہے کیڑے کے بچے دسمبراورجنوری سے نکلنے کے بعد پودوںکونقصان پہنچانا شروع کردیتے ہیں درخت کی نرم شاخوں کونپلوں اوربور سے چمٹ کر رس چوستے ہیں جس کی وجہ سے شاخیں اورپتے سو کھنے لگتے ہیں پھول مرجھاکرجھڑ جاتے ہیں اورپھل گرجاتے ہیںعام کی گدھیڑی کے انسداد کیلئے غیرکمیائی طریقوںپرباقاعدگی سے عمل کرنے سے کافی مدد ملتی ہے اوردرختوںپرچڑھنے سے روکا جاسکتا ہے نیزان کاکنٹرول بھی آسان ہے لیکن اگر کسی و جہ سے یہ در ختوں پر چڑھ جائیں تو اس کے انسداد کیلئے زر عی ما ہر ین کے مشور ہ سے مناسب ز ہر کاسپر ے کریں اس کیڑے کے تدار ک کیلئے امیڈاکلوپرڈ100تا75سے ملی لیٹرکلورپائرفارس 150ملی لیٹرپروفینوفاس 100ملی لیٹراسیٹامیپرڈ100ملی لیٹر یہ لیمیبڈاسائی ہیلوتھرین 100ملی لیٹرفی 100لیٹرپانی میں سپر ے کریں۔

متعلقہ عنوان :