دھنیاکی بہترپیداوارکیلئے کھیلیاںپانی میں ہرگزنہ ڈوبنے دیں ٬ زرعی ماہرین

جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:09

سلانوالی۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء)زرعی ماہر ین نے دھنیا کی بہتر پیداوار کیلئے فصل کی آبپاشی میں خصوصی احتیاطی برتنے کی ہدایت کر تے ہو ئے کہا کہ کا شتکارآبپاشی کے سلسلہ میں خصوصی طورپر اس امر کا خیال رکھیں کہ کھیلیاںپانی میں ہرگزنہ ڈوبنے پائیں کیونکہ ا س سے دھنیا کی پیداوار بر ی طرح متاثرہوسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

ماہر ین نے مزید کہا کہ اگر فصل کی بیجا ئی وتر کی میں کی گئی ہو توفصل اگنے کے بعد 15سے 20روز تک پا نی نہ دیا جا ئے اورجب پودے چار سے پا نچ انچ بڑے ہوجائیںتوان کی چھدرائی کر د ی جا ئے ٬فاصلہ 9سے 12انچ تک رکھنے سے پو د ے اچھی طرح نشوونماپاسکتے ہیں٬2سی3مرتبہ گوڈی کر کے جڑی بوٹیوں کی تلفی سے پودے موثراندازمیں ز مین سے ا پنی غذاحاصل کر کے بہتر پرورش پاسکتے ہیں۔ دھنیا کی کٹائی کے بعدزمین کی زرخیزی کومدنظررکھتے ہو ئے نائٹروجنی کھادڈالنے کی ضرورت بھی ہے جوفصل کی بڑھوتری تیز کر نے میں معاو ن ثابت ہوتی ہے ۔