یمن ٬ حکومتی فورسز اور باغیوں کے درمیان خونریز جھڑپیں ٬متعدد اہم باغی کمانڈر ہلاک

جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:09

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) یمن کے مختلف علاقوں میں جاری لڑائی کے دوران ایران نواز حوثی باغیوں اور مںحرف سابق صدر علی عبداللہ صالح کے متعدد وفادار اہم جنگجو کمانڈر ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق یمن کے مختلف علاقوں میں جاری لڑائی کے دوران ایران نواز حوثی باغیوں اور مںحرف سابق صدر علی عبداللہ صالح کے متعدد وفادار اہم جنگجو کمانڈر ہلاک ہوگئے صعدہ گورنری کے شمال مشرقی علاقب البقع اور مآرب کے مغرب میں صرواح کے محاذ پر حکومتی فورسز اور باغیوں کے درمیان خون ریز جھڑپیں ہوئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صرواح کے محاذ پر حکومتی فوج اور باغیوں کے درمیان لڑائی میں مںحرف سابق صدر علی عبداللہ صالح کے وفادار کرنل الدیلمی٬ ھشام الدیلمی اور کمال الدیلمی ہلاک ہوگئے۔اس کے علاوہ شمال مشرقی صعدہ میں بھی علی صالح کے حامی کرنل عبدالطیف حاتم کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ اسی علاقے میں حوثی کمانڈر ابو علی عبداللہ محمد الحوثی سمیت کئی دوسرے جنگ جو بھی مارے گئے۔ خیال رہے کہ یہ جھڑپیں ایک ایسے وقت میں ہوئی ہیں جب اقوام متحدہ اور عرب اتحاد نے یمن میں تین دن کے لیے جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :