برطانیہ٬ میٹروٹرین میں پاکستانی نژاد شہری نسل پرستی کا شکار٬مسلمان کمیونٹی کی طرف سے سخت رد عمل کا اظہار

لندن کی میٹرو ٹرین میں نامعلوم شخص نے پاکستانی نژاد شہری کو بغیر کسی وجہ کے زور دار طمانچے مارے اور برا بھلا کہا٬وڈیو جاری

جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:06

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) مغربی ممالک بالخصوص برطانیہ میں اسلام فوبیا اور نسل پرستانہ رحجانات کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا٬برطانیہ کے دارالحکومت لند ن کی میٹروٹرین میں پاکستانی نژاد شہری نسل پرستی کا شکار ہوگیا جس پر سماجی حقوق کی تنظیموں نے سخت تشویش کا اظہار کیاہے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق نسل تعصب اور فرقہ وارانہ بغص کی تازہ مثال برطانیہ کی ایک میٹرو ٹرین میں دیکھنے کو ملتی ہے جہاں ایک نامعلوم شخص نے ٹرین میں سوار ایک پاکستانی نژاد شہری کو بغیر کسی وجہ کے زور دار طمانچے مارنے کے ساتھ ساتھ برا بھلا کہا۔

اس واقعے پر برطانیہ میں مسلمان کمیونٹی کی طرف سے سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ میٹرو ٹرین میں پاکستانی نژاد مسلمان کو نفرت کا نشانہ بنائے جانے کا واقعہ ایک مختصر ویڈیو فوٹیج میں سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

10 سکینڈ کی اس مختصر فوٹیج میں میٹرو ٹرین کے ایک ڈبے میں سوار پاکستانی نژاد شخص پر ایک دھوش موٹے شخص کی طرف سے زور دار تھپڑ مارنے کے ساتھ ساتھ اسے برا بھلا کہا گیا۔

یہ واقعہ لندن میںاپٹون پارک میں پیش آیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایک شخص ٹرین کی بوگی کے خارجی دروازے کے قریب کھڑا ہوا جہاں اسٹیشن پر اترنا تھا۔ ٹرین کی بریک لگتے ہی اس نے دروازے کے برابر والی سیٹ پر بیٹھے ایک پاکستانی نژاد شہری کو زور دار طانچہ رسید کیا۔ طمانچہ کھانے والا شہری تو ایک دم کو مبہوت اور ساکت رہ گیا کہ اس کے ساتھ ہوا کیا ہے۔

اس کے برابر والی سیٹ پر ایک خاتون مسافر بھی بیٹھی تھی۔ اس نے تھپڑ مارنے والے نسل پرست کا پیچھا گیا اور بھاگتی ہوئی وہ بھی باہر نکلی۔ وہ اونچی آواز میں مسلسل پکار رہی تھی کہ ایک مسافر کے ساتھ بلا وجہ یہ بدسلوکی کیوں کی گئی ہی برطانوی پولیس نے دعوی کیا ہے کہ اس نے ملزم کو حراست میں لیے لیا ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :