ٹائم میگزین نے 2016 میں دنیا کے 30 بااثر نوجوانوں کی فہرست جاری کردی ٬2پاکستانی بھی شامل
دنیاکی30بااثرنوجوانوں میں ملالہ یوسف زئی اور کراچی کے گیمر سمیل حسن نام شامل کروانے میں کامیاب رہے
جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:06
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) ٹائم میگزین نے 2016 میں دنیا کے 30 بااثر نوجوانوں کی فہرست جاری کردی جس میں سب سے کم عمر میں نوبیل امن انعام حاصل کرنے والی پاکستان کی ملالہ یوسف زئی اور کراچی کے گیمر سمیل حسن نام شامل کروانے میں کامیاب ہوگئے۔17 سالہ سمیل حسن گزشتہ سال چین میں ایشن چیمپین شپ جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے جہاں ان کی ٹیم نے 12 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم حاصل کی تھی۔
رپورٹس کے مطابق سمیل حسن وہ واحد نوجوان ہے جس نے سب سے کم عمر میں گیم کھیلنے پر بطور انعام 10 لاکھ ڈالر سے زائد حاصل کیے۔یہ نوجوان 2014 میں امریکا منتقل ہوگیا تھا جہاں اس نے اپنی جیتی ہوئی رقم کا کچھ حصہ خرچ کیا٬ اب اس کے پاس 23 لاکھ ڈالر کے قریب موجود ہیں اور وہ اپنی خاندان کے لیے ایک گھر بنانے کی خواہش رکھتا ہے۔(جاری ہے)
ٹائم میگزین کے مطابق طویل عرصے سے لڑکیوں کی تعلیم کے لیے جدوجہد کرنے والی 19 سالہ ملالہ یوسف زئی بھی اس فہرست میں شامل ہے٬ ملالہ کی تنظیم دی ملالہ فنڈ کو تقریبا دنیا بھر سے نامور شخصیات کی امداد حاصل ہے٬ اس وقت ملالہ عالمی رہنماوں پر زور دے رہی ہیں کہ وہ رواں برس ایک ارب 40 کروڑ ڈالر نوجوان مہاجرین کی تعلیم کے لیے مختص کریں۔
واضح رہے کہ 2012 میں سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں نامعلوم افراد نے نجی سکول کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس میں ملالہ یوسف زئی زخمی ہوگئی تھیں٬ اس وقت ملالہ کی عمر 11 سال تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.