سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی شاہ غلام قادر کی ترکی میں ہونیوالی او آئی سی کانفرنس کے اعلامیہ کا خیر مقدم

جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:06

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قاد ر نے ترکی کے شہر انقرہ میں ہونے والی OICکانفرنس کے اعلامیہ کا خیر مقدم کیا ہے۔ جس میں اقوام متحدہ سے مقبوضہ کشمیر میں سنگین حالا ت کا جائز ہ لینے کیلئے خصوصی مشن بھیجنے کی باضابطہ تحریک کی گئی ہے۔ کانفرنس میں نہتے کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے ان کے خاتمے اور کشمیر ی عوام کو حق خود ارادیت دینے کی بھرپور سپورٹ کی گئی ہے۔

آزادکشمیر اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر نے OICپارلیمانی کانفرنس میں پاکستان قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو بھرپور قوت سے اجا گر کرنے بھارتی افواج کے مظالم کو بے نقاب کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

3ماہ سے جاری کرفیو کے دوران نہ صرف زندگی کی ساری سہولیات اور عبادت کی اجازت بھی نہ دی گئیں۔

سو سے زیادہ افراد کو شہید کر دیا گیا ۔پیلٹ گن سے بے شمار افراد کی آنکھوں کی بینائی چھین لی گئی یہاں تک کے بچوں کو بھی معاف نہیں کیا گیا۔ سپیکر نے کہا کہ ان سنگین حالات اور مظالم کا تقاضا ہے کہ اقوام متحدہ خصوصی مشن بھیج کر بہتری کرے کشمیر ی عوام کو حق خود اردیت دلائے سپیکر نے OICکے ممبر ممالک کے مندوبین کا بھی شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :