پیرس ہوٹل میں سٹاف کی جانب سے مسافروں سے بدتمیزی کے واقعہ کی انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے٬غفلت کے مرتکب ملازمین کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی ٬ ترجمان پی آئی اے

جمعرات 20 اکتوبر 2016 15:28

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) سی ای او پی آئی اے برنڈ ہیلمنڈ اور چیئرمین پی آئی اے عظیم سہگل نے پیرس ہوٹل میں پی آئی اے سٹاف کی جانب سے مسافروں سے بدتمیزی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے معاملہ کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پیرس ہوٹل میں پی آئی اے سٹاف کی جانب سے مسافروں سے بدتمیزی کی میڈیا رپورٹس پر سی ای او اور چیئرمین پی آئی اے نے نوٹس لے لیا ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔ غفلت کے مرتکب ملازمین کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :