دوران پرواز مسلمان خاتون کا حجاب اتارنے والے شخص کو عدالت نے سزا سنا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 20 اکتوبر 2016 15:15

دوران پرواز مسلمان خاتون کا حجاب اتارنے والے شخص کو عدالت نے سزا سنا ..

نارتھ کیرولینا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 اکتوبر 2016ء): نارتھ کیرولینا میں دوران پرواز ایک خاتون کا حجاب اتارنے والے شخص کو وفاقی عدالت نے سزا کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ برس دوران پرواز 37 سالہ گل پارکر نے ایک غیر ملکی پرواز پر زبردستی مسلمان خاتون کا حجاب اتارتے ہوئے قریباً چلاتے ہوئے کہا تھا کہ ”یہ امریکہ ہے“۔

جس پر فیڈرل کورٹ نے ملزم کو ایک سال قید کی سزا اور دو ماہ گھر میں نظر بندی کی سزا سنا دی ہے۔ تحصیل نیو میکسیکو میں امریکی اٹارنی آفس کے مطابق گل پارکر پر مسلمان خاتون پر حملہ کرنے کے لیے ایک ہزار ڈالر کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ اس شخص نے مجھے تکلیف پہنچائی اور مجھے ڈرایا، جو بھی ہوا اس طرح سے نہیں ہونا چاہئیےتھا کیونکہ میں اس واقعہ سے خوفزدہ ہونے کے بعد ہفتوں اپنے گھر سے باہر نہیں نکلی۔

(جاری ہے)

تحریری درخواست میں گل نے متاثرہ خاتون کا حجاب اتارنے اور اس پر چیخنے کا اعتراف بھی کیا۔ جرم کا اعتراف کرنے کے بعد گل پارکر کا کہنا تھا کہ وہ اسلام سے واقف ہے اور اپنی اس حرکت پر بہت شرمندہ ہے، گل نے بتایا کہ وہ مسجد بھی جا چکا ہے کیونکہ وہ بے حد نادم ہے۔ امریکی اٹارنی کا کہنا تھا کہ محکمہ برائے انصاف امریکہ میں موجود تمام مسلمانوں کے مذہبی حقوق کی حفاظت کرتا ہے۔ جبکہ مسلمانوں کو نفرت کا نشانہ بنانے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے بھی پُر عزم ہے۔