صوبائی حکومت گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور نوجوانوںکو روز گار کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ٬ابراہیم ثنائی

جمعرات 20 اکتوبر 2016 15:19

استور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء)گلگت بلتستان کے صوبائی وزیر اطلاعات و تعلیم ابراہیم ثنائی نے کہا کہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور نوجوانوںکو روز گار کی فراہمی کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ٬میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان میں مکمل قیام امن کے لئے جو اصلاحات کی ہیں اسکی مثال کہیں نہیں ملتی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم پاکستان کے عوام دوست پالیسیوں کی بدولت ملک دن بدن ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔