جنوبی وزیرستان ایجنسی کے آئی ڈی پیز کی واپسی کے چوتھے مرحلے کا آغاز ہو گیا

جمعرات 20 اکتوبر 2016 15:17

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) جنوبی وزیرستان ایجنسی سے مقامی سطح پر نقل مکانی کرنے والے افراد کی واپسی کے چوتھے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے جو 6 دسمبر تک جاری رہے گا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق چوتھے مرحلے میں 81 دیہات جن میں لدھا‘ مکین‘ سروکئی اور تیرزہ شامل ہیں‘ کے رہائشی اپنے گھروں کو واپس لوٹیں گے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء آئی ڈی پیز کے لئے خارگئی کے علاقے میں ایک کیمپ قائم کیا گیا ہے جہاں ان کی رجسٹریشن کی جائے گی اور ان کو دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ چوتھے مرحلے کے تحت آئی ڈی پیز کی اپنے گھروں کو واپسی کا سلسلہ 6 دسمبر تک جاری رہے گا اور روزانہ 400 خاندانوں کی واپسی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ جنوبی وزیرستان میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی 150 نئی سکیمیں مکمل کی گئی ہیں۔ نئے تعلیمی ادارے قائم کئے گئے ہیں۔ 63 مارکیٹیں اور 4 ہیلتھ کیئر سینٹرز بھی قائم کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :