حلب میں انسانی ہمدردی کے کاموں کیلئے مخصوص علاقے میں جھڑپوں کی اطلاعات

جمعرات 20 اکتوبر 2016 15:07

دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) شام کے شہر حلب میں انسانی ہمدردی کے کاموں کیلئے مخصوص علاقے میں جھڑپوں کی اطلاعات ملی ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق قبل ازیں فریقین کی جانب سے اس علاقے میں فائر بندی کا اعلان کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

علاقے میں موجود فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے صحافی کے مطابق علاقے میں جھڑپیں دوبارہ شروع ہو گئی ہیں اور فائرنگ کی آوازیں آ رہی ہیں۔ شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے دہشت گرد گروپوں کو فائرنگ کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ حلب شہر میں اس وقت ہزاروں کی تعداد میں عام شہری محصور ہیں جن کی ایک بڑی تعداد کو خوراک اور ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ اس صورتحال میں خواتین اور بچے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔