پنجاب اسمبلی ‘ اپوزیشن کا وزیرا عظم کے خلاف ایوان میں شدید احتجاج ‘نوازشر یف سے کسی اور کو وزیر اعظم بنانے کا مطالبہ

کورام کی نشاندہی کر کے اپوزیشن ایوان سے باہر آگئی ‘ایوان میں تحر یک انصاف کے ’’گونواز گو ‘‘نوازشر یف استعفیٰ دو(ن) لیگ کے روعمران روکے نعروں سے ایوان مچھلی منڈی بنا رہا ‘پیپلزپارٹی اور (ق) لیگ کے اراکین وزیر اعظم کے خلاف نعروں کے در میان خاموش رہے ‘سپیکر اپوزیشن کو خاموش کر وانے کی کوشش کر تے رہے‘ کورام پورا نہ ہونے پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج تک کیلئے ملتوی کسی کے نعرے لگا نے سے نوازشریف نہیں جائیں گے ‘جمہو ریت پر یقین رکھیں ‘سپیکر رانا محمد اقبال کا اپوزیشن کے گو نوازگو کے نعروں کا جواب سپر یم کورٹ نے نوازشر یف کو نوٹس جاری کر دیا ہے‘ وہ اب چپ چاپ استعفیٰ دیکر کسی اور وزیر اعظم بنا دیں‘ نوازشر یف چومکھی لڑائی کے ساتھ پورے نظام کو لپٹنا چاہتے ہیں٬ اس لیے انکو چاہیے وہ صرف اپنے عہدے کی قربانی دیدیں‘ میاں محمودالرشید کی ایوان میں گفتگو

جمعرات 20 اکتوبر 2016 15:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کا وزیرا عظم کے خلاف ایوان میں شدید احتجاج ‘نوازشر یف سے استعفیٰ دیکر کسی اور کو وزیر اعظم بنانے کا بھی مطالبہ کر دیا‘کورام کی نشاندہی کر کے اپوزیشن ایوان سے باہر آگئی ‘ایوان میں تحر یک انصاف کے ’’گونواز گو ‘‘نوازشر یف استعفیٰ دو(ن) لیگ کے روعمران روکے نعروں سے ایوان مچھلی منڈی بنا رہا ‘پیپلزپارٹی اور (ق) لیگ کے اراکین وزیر اعظم کے خلاف نعروں کے در میان خاموش رہے ‘سپیکر اپوزیشن کو خاموش کر وانے کی کوشش کر تے رہے جبکہ کورام پورا نہ ہونے پر سپیکر نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج (جمعہ)صبح 9بجے تک کیلئے ملتوی کر دیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز پنجاب اسمبلی کا اجلا س مقررہ وقت10کی بجائی1گھنٹہ35منٹ کی تاخیر سے سپیکر رانا محمد اقبال خان کی صدارت میں تلاوت قر آن پاک سے شروع ہو اجبکہ اجلاس میں محکمہ خزانہ اور محکمہ زکواةعشر کے متعلق سوالوں کے جوابات دیئے گئے جبکہ وقفہ سوالات ختم کے بعد اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید ایوان میں آئے اور نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا سپر یم کورٹ نے پانامہ لیکس کے معاملے پر تحریک انصاف کی درخواست کی سماعت کے بعد وزیراعظم نوازشر یف کو نوٹس جاری کر دیا ہے اور نوازشر یف کو چاہیے وہ اب چپ چاپ استعفیٰ دیکر کسی اور وزیر اعظم بنا دیں کیونکہ نوازشر یف نااہل ہو جائیں گے پورے نظام اور جمہو ریت کے بچائو کیلئے نوازشر یف خود استعفیٰ دیکر کسی اور کو وزیر اعظم بنا دیں نوازشر یف چومکھی لڑائی کے ساتھ پورے نظام کو لپٹنا چاہتے ہیں اس لیے انکو چاہیے وہ صرف اپنے عہدے کی قربانی دیدیں جسکے بعد اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے اپوزیشن کے تمام اراکین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’اٹھو اٹھو گو نواز گو ‘‘کے نعروں لگائوں اس موقعہ پر (ق) لیگ اور تحر یک انصاف کے اراکین اسمبلی خاموش رہے مگر تحر یک انصاف کے اراکین نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر ایوان میں گو نواز گو نوازشر یف استعفیٰ دوں اور بعض غیر اخلاقی نعرے بھی لگائے جس پرسپیکر نے اپوزیشن کو ایسے نعرے لگانے سے روکتے ہیں ہوئے مذکورہ نعروں کو ایوان کی کاروائی سے حذف کرتے ہوئے پر یس گیلری کو بھی ایسے نعرے لکھنے سے روک دیا جسکے بعد ایوان میں اپوزیشن اور حکومت کے درمیان نعرے بازی میں شدت آگئی جس پر سپیکر رانا محمد اقبال نے اپوزیشن کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کسی کے نعرے لگانے سے وزیر اعظم نوازشر یف نہیں جائیں گے جمہو ریت پر یقین رکھیں جمہو ریت پر یقین رکھیں یہ جو آپ کر رہے ہیں یہ کسی بھی صورت درست نہیں لیکن اسکے باوجود ایوان میں حکومت اور اپوزیشن کی ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی جاری رہی جسکی وجہ سے ایوان مچھلی منڈی بنا رہا اسی دوران ایوان میں جب وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان توجہ دلائونوٹس کا جواب دے رہے تھے تو اپوزیشن نے کورام کی نشاندہی کر دی اور خود بھی ایوان سے باہر چلی گئی اس پر کورام پورا نہ ہونے پر 5منٹ گھنٹیاں بجھائیں گی لیکن اسکے باوجود کورام پورا نہ ہونے پر سپیکر نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج (جمعہ)صبح 9بجے تک کیلئے ملتوی کر دیا ہے ۔